کیا ٹویوٹا رش 2018 توقعات پر پورا اتر سکے گی؟

0 203

ٹویوٹا رش 2018 کے لانچ ہونے سے متعلق خبروں نے گاڑیوں کے دلدادہ افراد کے جذبات کو گرما دیا ہے، اور لوگ اس کار کی سواری سے لطف اندوز ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔ کمپنی یہ گاڑی 10 ستمبر 2018ء کو لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی پہلی گاڑی 2010ء میں Diahatsu Terios لانچ کی تھی، لیکن اسے بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم کردیا گیا تھا۔

مانا جاتا ہے کہ گزشتہ کار زیادہ بوجھ برداشت نہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ SUV ہونے کے ناتے اس کا 1500cc کا انجن ناکافی تھا۔ انجن کی پاور کے کم ہونے نے کار کی پیٹرول اوسط کو بھی متاثر کیا۔ مزید یہ کہ، اگرچہ اسے SUV کے طور پر مارکیٹ کیا گیا تھا، لیکن اس میں 4×4 کے آپشن کی کمی تھی چنانچہ اس کی سواری کی صلاحیت محدود تھی۔

اب کمپنی ٹویوٹا رش ایک بار پھر لانچ کرنے جا رہی ہے، لیکن اس بار 2018 رش نئے 1.5 لیٹر پیٹرول انجن سے لیس ایک بالکل نئی گاڑی ہے۔ گاڑی میں 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور 102.5 BHP بھی ہے۔

آغاز میں IMC ملک میں مکمل تیار شدہ یونٹس (CBU) فروخت کرے گا اور کمپنی اس کار کے تین مختلف روپ لانچ کر رہی ہے جن کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

  • Toyota Rush S A/T – PKR 4,150,000
  • Toyota Rush G A/T – PKR 3,765,000
  • Toyota Rush G M/T – PKR 3,660,000

3 قطاروں میں نشستوں کے اضافے کے علاوہ، جو کہ چھوٹی SUV میں عام نہیں ہے، کار درج ذیل فیچرز سے آراستہ ہوگی:

  • اسٹارٹ/ اسٹاپ بٹن
  • اسمارٹ انٹری
  • ٹچ اسکرین ملٹی میڈیا وغیرہ
  • ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول

کار میں برقی اسٹیئرنگ بھی ہوگا جسے گھمانے کا ریڈئیس 5.2 میٹرز ہوگا۔ اسٹیئرنگ ویل میں ملٹی میڈیا کنٹرولز موجود ہوں گے اور 7 انچ ٹچ ڈسپلے کے ساتھ فیکٹری آڈیو یونٹ موجود ہوگا جو ڈی وی ڈی، یو ایس بی، AUX، اور بلیوٹوتھ کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ یونٹ ایپل کار پلے (Apple Carplay) کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

حفاظتی اعتبار سے بات کی جائے تو آپ کو ABS، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، بریک اسسٹ، اور ہِل اسٹارٹ اسسٹ ملیں گے۔ گاڑی میں دو الائے ویلز کے آپشن ہوں گے: 16 انچ اور 17 انچ۔

ٹویوٹا رش 2018ء کا مارکیٹ میں براہِ راست مقابلہ Honda Vezel/HR-V اور Suzuki Vitara سے ہوگا۔ تو دیکھتے ہیں کہ اس بار بوجھ اٹھانے کے معاملے میں ٹویوٹا رش 2018 کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

آپ بھی کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیے کہ آپ کا Diahatsu Terios کا تجربہ کیسا رہا تھا اور اس نئی ٹویوٹا رش کے بارے میں آپ کی کیا توقعات ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.