یونائیٹڈ براوو ایک نظر میں

1 272

8 ستمبر 2018ء کو یونائیٹڈ آٹوز نے اپنی 800cc ہیچ بیک یونائیٹڈ براوو مارکیٹ میں پیش کی، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

اجراء کے فوراً بعد اس کے معیار اور بھاری قیمت پر کافی ہنگامہ ہوا، لیکن اس کی خوبیوں کا بہت کم ذکر کیا گیا۔ تو اس تحریر میں ہم ان اہم فیچرز اور آپشنز پر نظر دوڑائیں گے کہ جو براوو اپنے صارفین کو پیش کر رہا ہے۔

فہرست میں پہلا فیچر ریورس کیمرا ہے، جی ہاں، آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے کہ گاڑی ریئر پارکنگ کیمرے سے لیس ہے، جو آجکل گاڑیوں کے لیے ضروری ہے۔ یہ فیچر مقامی طور پر بننے والی مہران، ویگن آر یا کلٹس جیسی ہیچ بیکس میں دستیاب نہیں، بلکہ صرف ہیچ بیکس ہی نہیں بلکہ ہونڈا سٹی، ٹویوٹا کرولا XLi بھی ریورس ویو کیمرا کے ساتھ نہیں آتیں۔

united bravo 4

آگے دیکھیں تو براوو پاور ونڈوز کے ساتھ آتی ہے (تمام چاروں دروازوں پر)، اور اگر اس کا تقابل مہران سے کریں تو سب جانتے ہیں کہ آپ کو گھما کر کھڑکیاں بند کرنا پڑتی ہیں۔ تقریباً اسی قیمت میں آپ پاور ونڈوز والی گاڑی کا انتخاب کریں گے یا دوسری کا۔ 1000cc ویگن آر VXR تک پاور ونڈوز سے لیس نہیں اور ایک اور ویریئنٹ VXL میں صرف آگے کے دروازوں میں پاور ونڈوز ہیں۔

2

گاڑی کا انفوٹینمنٹ سسٹم متاثر کن ہے؛ کمپنی کی نصب کردہ LCD اسکرین بظاہر خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ متاثر کن انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ براوو الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ اور سینٹر لاکنگ سسٹم سے بھی لیس ہے۔

3

دیگر فیچرز میں شامل ہیں:

اسٹیئرنگ لاک

ملٹی-رفلیکٹر ہیڈلیمپس

شارک فن انٹینا

سن وائزرز

الائے ویلز

فولڈیبل چابی

فوگ لائٹس وغیرہ

براوو ایک کمپلیٹلی بلٹ یونٹ (CBU) ہے اور 3-سلینڈر واٹر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جسے 4-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا ساتھ حاصل ہے جو 40 bhp اور 60 Nm ٹارک پیدا کرتی ہے اور تین رنگوں: سفید، سرمئی اور نقرئی، میں دستیاب ہے۔

4

Bravo

1

آخر میں، گاڑی کی قیمت 8,50,000 ہے۔ واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے یونائیٹڈ آٹوز کے CEO ثناء اللہ چوہدری نے کہا کہ وہ چند ماہ میں آٹومیٹک ویریئنٹ بھی پیش کریں گے، اور ادارہ 2019ء میں الیکٹرک کاریں متعارف کروانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

8

اس گاڑی کے فیچرز کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اور آپ کو اس میں کیا پسند آئے گا، یہ ہمیں تبصرے میں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.