‏17‎ ویں وی سی سی سی پی سالانہ وِنٹیج اینڈ کلاسک کار شو کی جھلکیاں!

0 1,142

وِنٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان (VCCCP) کے زیر انتظام 8 مارچ 2020ء کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک فورم مال کے پارکنگ لاٹ میں 17 واں سالانہ وِنٹیج اینڈ کلاسک کار شو 2020ء منعقد ہوا کہ جس میں 100 سے زیادہ تاریخی کاریں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ 

ان تاریخی کاروں میں متعدد نمایاں رولز رائس اور مرسڈیز-بینز ماڈلز، غیر معمولی BMW ایسیٹا اور منی، مشہورِ زمانہ فورڈ مسٹانگ اور تھنڈربرڈ، شیورلے کیماروس اور muscle اور پونی کار کے دور کی مسٹانگ گاڑیاں شامل تھیں۔ 

اس شو میں شامل چند خاص گاڑیاں تھیں: کریم چھاپڑا کی 1922ء کی رولس رائس سلوَر گھوسٹ، جو دراصل نوابِ بہاولپور کی ملکیت تھی، جس میں سفر کرکے قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب میں آئے تھے اور قائد اعظم کی 1948ء رولس رائس سلوَر ریتھ ہُوپر لیموزین، کہ جو انتقال تک قائد اعظم کے زیر استعمال رہی۔ 

اس ایونٹ کا مقصد ایسی خوبصورت گاڑیاں عوام کے سامنے پیش کرنا تھا جو اب بھی چلتی ہیں اور انہیں باآسانی مضافاتی علاقوں تک ڈرائیو کیا جا سکتا ہے۔ یہ آپ کی عام ٹرافی شو کیس وِنٹیج گاڑیاں نہیں ، بلکہ یہ وِنٹیج کاریں ویسے ہی چلائی جا سکتی ہیں جیسے تمام کارو ں کو چلایا جانا چاہیے !

اس وِنٹیج کار ریلی کے حوالے سے اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ 

تصاویر: ماسکڈ فوٹوگرافی

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.