پاکستان میں 2020ء کی 5 ہائبرڈ بہترین کاریں

0 25,104

ماحول سے کاربن اثرات کے خاتمے کے لیے دنیا تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ اس پورے عمل کا آغاز آٹو سیکٹر میں ہائبرڈ گاڑیاں متعارف کروانے سے ہوا تھا۔ 

ہائبرڈ کاریں روایتی ایندھن سے چلنے والا انجن ہی رکھتی ہیں لیکن اُن کے ساتھ ایک بیٹری پیک منسلک ہوتا ہے۔ چند سال پہلے انہیں پاکستان میں ایندھن کے لحاظ سے مؤثر کاریں سمجھا جاتا تھا، خاص طور پر کہ جب ایندھن کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوئیں۔ اب ہائبرڈ کاریں ملک میں مکمل ایندھن مؤثر گاڑیاں ہیں کیونکہ پٹرول کی قیمت 117 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کر چکی ہے، اور یہ شہر کے اندر سفر کے لیے بہت کارآمد انتخاب بن گئی ہیں۔ تاہم، پاکستان میں کوئی ہائبرڈ کار نہیں بنائی جا رہی اور یہ سب جاپان سے درآمد شدہ ہیں۔ 

پچھلے سال میں مجموعی طور پر گاڑیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس نے لوکل آٹو سیکٹر میں استعمال شدہ گاڑیوں کی طلب بڑھا دی ہے۔ یہ کاریں ماحول دوست ہیں کیونکہ یہ کم ایندھن جلاتی ہیں اور یوں کم کاربن خارج کرتی ہیں۔ پاکستان جاپان کی استعمال شدہ کاروں کی درآمد کرنے والے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے، جن میں سے زیادہ تر عمدہ ہائبرڈ یا چھوٹی ہیچ بیکس ہیں۔ 

ٹویوٹا کو دنیا کی سب سے بہترین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت ملک میں کاروں کے ہائبرڈ شعبے میں متعدد آپشنز موجود ہیں۔ اس تحریر میں ہم ایسی 5بہترین ہائبرڈ کاروں پر بات کریں گے کہ جن کا انتخاب 2020ء میں کیا جا سکتا ہے۔ 

ٹویوٹا پرائیس: 

ٹویوٹا پرائیس پاکستان کی آٹو مارکیٹ کی مقبول ترین ہائبرڈ کاروں میں سے ایک ہے۔ ٹویوٹا نے اس کی پیداوار 1997ء میں شروع کی تھی اور کاربن اخراج کے معاملے میں یہ صاف ترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

یہ گاڑی عرصے سے کمرشل امپورٹرز کی جانب سے ملک میں درآمد کی جا رہی ہے۔ یہ 1800cc انجن سے لیس ہے جو آٹومیٹک ٹرانسمیشن رکھتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 134 hp پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں 2 موٹریں بھی ہیں جو شہر کے اندر بہتر ایندھن بچت فراہم کرتی ہیں۔ 

کمپنی نے اس گاڑی کو ہائبرڈ synergy ٹیکنالوجی کے ساتھ EFI میں بنایا ہے۔ نئی ٹویوٹا پرائیس کی قیمت پاکستان میں 83 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔ البتہ استعمال شدہ ٹویوٹا پرائیس آپ کو 15 سے 70 لاکھ کے درمیان پڑ سکتی ہے کہ جس کا انحصار اُس کی جنریشن اور ماڈل پر ہے۔ 

اس گاڑی میں 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ 36 سے 40 کلومیٹرز فی لیٹر کی غیر معمولی فیول اکانمی دیتی ہے۔ یہ سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز سے بھی لیس ہے کہ جن میں ABS بریکس، چھ ایئر بیگز، سینٹرل لاکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ بلاشبہ یہ 2020ء میں خریدنے کے لائق بہترین ہائبرڈ کار ہے۔

Toyota Prius best hybrid carToyota Prius interior best hybrid car

ٹویوٹا ایکوا:

ٹویوٹا ایکوا بھی پاکستان میں ہائبرڈ کار کے لیے ایک بہترین پسند ہے۔ یہ بھی ہائبرڈ synergy ٹیکنالوجی کے ساتھ EFI کا استعمال کرتے ہوئے ہی بنائی گئی ہے کہ جو بہترین فیول اکانمی پیش کرتی ہے۔ ٹویوٹا ایکوا 4 سلنڈر 1.5-لیٹر VVT-I انجن سے لیس ہے جو ایک CVT خودکار ٹرانسمیشن سے لیس ہے اور زیادہ سے زیادہ 72 hp کی طاقت پیدا کرتی ہے۔

5 دروازوں کی یہ ہیچ بیک 180 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار پا سکتی ہے۔ نئی ٹویوٹا ایکوا پاکستان میں دستیاب نہیں ہے لیکن یہ استعمال شدہ کار کی حیثیت سے جاپان سے درآمد کی جاتی ہے۔ ٹویوٹا ایکوا آپ کو 14 سے 36 لاکھ روپے میں مل سکتی ہے کہ جس کا انحصار اس کے ماڈل اور گاڑی کی کنڈیشن پر ہے۔ 

یہ بہترین ہائبرڈ کار 30 کلومیٹر فی لیٹر تک کی فیول اکانمی دیتی ہے۔ یہ 2020ء میں پاکستان میں خریدنے کے لیے بہترین ہائبرڈ کاروں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ 25 لاکھ روپے کے بجٹ میں باآسانی دستیاب ہے۔ یہ مختلف ورژنز میں ملتی ہے جیسا کہ: 

  • ٹویوٹا ایکوا G
  • ٹویوٹا ایکواGLED
  • ٹویوٹا ایکواL
  • ٹویوٹا ایکواS
  • ٹویوٹا ایکواX اربن
  • ٹویوٹا ایکواX اربن سولڈ

Toyota Aqua best hybrid carToyota Aqua best hybrid carToyota Aqua interior best hybrid car

ہونڈا ویزل:

ہونڈا اپنی مشہور ویزل کو کمپنی کی ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بناتا ہے۔ ہونڈا ویزل 1.5 لیٹر انجن رکھتی ہے کہ جو 7-اسپیڈ CVT آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے اور 160 hp تک کی طاقت پیدا کر سکتا ہے۔ اس کا انجن اسپورٹ ہائبرڈ الیکٹرک موٹر کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے کہ جو 20 کلومیٹر فی لیٹر تک کی فیول اکانمی دیتا ہے۔ 

یہ سب کومپیکٹ SUV ایک فور-ویل-ڈرائیو گاڑی ہے اور جہاں تک ہائبرڈ کاروں کی بات ہے تو پاکستان میں مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ ہونڈا ویزل کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہے۔ یہ مختلف ورژنز میں دستیاب ہے کہ جن میں ہونڈا ویزل G، X، Z وغیرہ شامل ہیں۔ قیمت کے معاملے میں ہونڈا ویزل 18 سے 60 لاکھ روپے کے درمیان آتی ہے۔ 

ہائبرڈ ٹیکنالوجی رکھنے والی SUV کا تجربہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کے لیے 2020ء میں ہونڈا ویزل ایک اچھا انتخاب ہے۔

Honda Vezel best hybrid car

ہونڈا فِٹ:

ہونڈا فِٹ ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ایک اور 5 دروازوں والی گاڑی ہے۔ یہ 1500cc انجن سے لیس ہے جو 4-اسپیڈ CVT آٹو میٹک ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ 

CVT ٹرانسمیشن کی موجودگی اس گاڑی کو بہترین RPM لیول پر چلنے اور زیادہ سے زیادہ ایندھن بچت کی سہولت دیتی ہے۔ ہونڈا فٹ بھی ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر بنی ہوئی ہے اور ایسے باڈی اسٹرکچر کا استعمال کرتی ہے جو تصادم کی صورت میں لگنے والے دھچکے کو یکساں تقسیم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

جیسا کہ نام ظاہر کرتا ہے کہ یہ گاڑی ہر قسم کے ڈرائیونگ تجربے کے لیے فِٹ ہے اور صارفین کی ضرورت کے مطابق کافی مناسب ہے۔ یہ پاکستان میں مختلف ویرینٹس میں درآمد کی گئی ہے: 

  • ہونڈا فٹ بَیس گریڈ
  • ہونڈا فٹ F پیکیج
  • ہونڈا فٹ L پیکیج
  • ہونڈا فٹ S پیکیج

ہونڈا فٹ مقامی مارکیٹ میں مختلف قیمتوں پر دستیاب ہے، جس کا انحصار ماڈل کے سال پر ہے۔ استعمال شدہ کاروں کی مارکیٹ میں اس کی قیمت 15 لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے اور 33 لاکھ روپے تک جاتی ہے۔

Honda Fit best hybrid car

ٹویوٹا کرولا ایگزیو ہائبرڈ:

ٹویوٹا کرولا ایگزیو ہائبرڈ مقامی مارکیٹ میں بہت زیادہ مشہور و معروف نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ سیڈان میں زبردست ہائبرڈ تجربہ دیتی ہے۔ یہ 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش فراہم کرتی ہے اور 1500cc کا انجن رکھتی ہے، جس کے ساتھ بیٹری پیک بھی دیا جاتا ہے۔ ٹویوٹا کرولا ایگزیو ہائبرڈ 30 کلومیٹر فی لیٹر کی ایندھن کھپت فراہم کر سکتی ہے۔ 

یہ بھی جاپان سے درآمد کی جاتی ہے اور مقامی مارکیٹ میں 24 لاکھ سے 40 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ یہ ایک بہترین فیملی کار ہے جو ایندھن بچت بھی دیتی ہے۔

Toyota Corolla Axio best HybridToyota Corolla Axio best Hybrid

Toyota Corolla Axio Interior Best Hybrid

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد موجودہ صورت حال میں استعمال شدہ گاڑیوں کی طلب بڑھتی جا رہی ہے اور ہائبرڈ کاریں ملک میں صارفین کے لیے عمدہ انتخاب بن چکی ہیں۔ البتہ خریداروں کی بڑی تعداد اب بھی فاضل پرزوں کی مناسب قیمت پر دستیابی اور ری سَیل ویلیو کی وجہ سے روایتی ایندھن سے چلنے والی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کو ہی ترجیح دے رہی ہے۔ 

پاکستان میں اپنی پسند کی ہائبرڈ کار کے بارے میں ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں۔ گاڑیوں کے حوالے سے مزید جاننے کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.