سی وی ٹی گیئرباکس کے لیے ٹاپ 5 ٹپس، جو آپ کو معلوم ہونی چاہئیں
CVT کی term کچھ سال پہلے تک پاکستان میں عام نہیں تھی۔ پاکستان میں تیار کی گئی پہلی CVT کار 2003-04ء میں بننے والی ہونڈا سٹی ویریو تھی۔ بعد میں ٹویوٹا انڈس نے کرولا میں CVT متعارف کروائی اور ہونڈا نے 10 ویں جنریشن کی سوِک لانچ کی۔
ویسے تو ہماری مارکیٹ پہلے ہی JDM کاروں سے بھری پڑی ہے کہ جن میں CVT موجود ہے لیکن پھر بھی یہ term اتنی عام نہیں ہے اور لوگ اسے نہیں سمجھتے۔ لیکن اب یہ بہت مقبول ہو رہی ہے اور لوگ اس قسم کی ٹرانسمیشن کے بارے میں معلومات رکھ رہے ہیں۔ لیکن عام آٹومیٹک گیئرباکس کی طرح CVT کے حوالے سے بھی کچھ احتیاط کرنی چاہیے۔
آج ہم ایسی پانچ چیزوں کے بارے میں بات کریں گے کہ جو آپ کو CVT گاڑی میں کبھی نہیں کرنی چاہئیں:
1۔ رُکنے پر گاڑی کو نیوٹرل میں ڈالنے کی ضرورت نہیں
کسی بھی چوراہے پر کھڑے ہونے کے بعد گاڑی کو نیوٹرل میں ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کا CVT ایک عام CVT ہے تو رکتے ہی کلچ کے ساتھ تو وہ خود بخود disengage ہو جائے گا اور اُس کے خراب ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا، اس لیے سگنلز پر رکنے کے بعد کار کو گیئر میں ڈالے رکھنا مسئلہ نہیں۔
2۔ تھروٹل کے ساتھ ہِل ہولڈ نہ کریں
eCVT یا ٹارک کنوَرٹر کے ساتھ CVT ہونے کی صورت میں تو آپ ایسا کر سکتے ہیں لیکن عام کلچ بیسڈ CVT ٹرانسمیشن تھروٹل استعمال کرتے ہوئے پہاڑی پر آپ کی گاڑی کو ہولڈ نہیں کرے گی۔ ہلکا سا تھروٹل مسلسل لگانے پر کلچ نارمل سے کہیں زیادہ تیزی سے ختم ہو جائے گا، اس لیے یہ بہتر ہے کہ صرف بریک پر اپنا پیر رکھیں یا ہل اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن کا استعمال کریں، اگر وہ آپ کی کار میں موجود ہے تو۔
3۔ نیوٹرل میں نہ چلائیں
CVT عام آٹومیٹک ٹرانسمیشنز سے زیادہ فیول بچانے والی ٹرانسمیشن ہوتی ہے، اس لیے تھوڑی سی acceleration کے بعد کار کو نیوٹرل میں ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر کار ہائبرڈ ہے تو اسے گیئر میں رکھنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے بجلی پیدا ہوگی۔
4۔ کار کو نیوٹرل ڈراپ نہ کریں
چلانے کے لیے کچھ لوگ کار کو نیوٹرل میں رکھتے ہیں، اسے rev کرتے ہیں اور پھر گیئر میں ڈالتے ہیں۔ آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت ہی نہیں، جب آپ کی کار میں CVT گیئر باکس ہو۔ اس سے ٹرانسمیشن بلکہ کلچ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بجائے کار کو نچلے RPMs پر گیئر میں ڈالنا مکمل طور پر محفوظ ہے۔
5۔ ریورس میں جانے سے پہلے مکمل طور پر رُک جائیں
یہی اصول عام آٹومیٹک ٹرانسمیشن پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ڈرائیو سے ریورس میں (یعنی آگے سے پیچھے کی طرف) جانے کے لیے ہمیشہ کار کو مکمل طور پر روکیں یا پیچھے سے آگے کی طرف جانا ہو تب بھی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹرانسمیشنز کے اندر گیئر خراب ہو سکتے ہیں۔
CVT ٹرانسمیشن جدید ٹیکنالوجی ہے، جس میں کئی فائدے ہیں اور اگر اسے طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ عام آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مقابلے میں زیادہ چل سکتی ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ CVT گیئر باکس عام آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے، اس لیے اگر گاڑی کو احتیاط کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے تو آپ کی جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے۔ یہ کسی بھی دوسری ٹرانسمیشن جیسی قابلِ بھروسہ ہے۔ لازمی کر لیں کہ اچھی کوالٹی کا CVT آئل استعمال کریں اور ان ٹپس کو فالو کریں، آپ کا CVT گیئرباکس زندگی بھر چلے گا۔