اسلام آباد سے مری تک الیکٹرک ٹرین کا منصوبہ زیرِ غور

1 10,496

وفاقی حکومت اسلام آباد سے مری ہل اسٹیشن تک ایک الیکٹرک ٹرین شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک ایک الیکٹرک ٹرین چلانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے اس منصوبے پر اسٹڈی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے وزارتِ منصوبہ بندی کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔”

الیکٹرک ٹرین کا اثر:

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ سفر اور سیاحت کا پورا منظرنامہ ہی بدل دے گا۔ یہ اعلان ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی پالیسیوں کا ایک حصہ ہے۔

اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں:

اس سے پہلے وزیر نے کہا تھا کہ تقریباً 38 الیکٹرک بسیں دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر چلائی جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ لانے کے لیے فاسٹ ٹریک پر ہے۔ حکومت نے حال ہی میں دو غیر ملکی اداروں کے ساتھ الیکٹرک بسیں بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں کمپنیاں سرمایہ کاری لائیں گی اور پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگائیں گی۔

وزیر نے کہا کہ یہ ڈیولپمنٹ پاکستان کا مستقبل بدل دے گی، یہاں روزگار لائے گی اور ماحول کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔

الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور پبلک ٹرانسپورٹ:

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت تمام موٹرویز پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز لگائے گی۔ وہ وزارت سائنس اور برطانوی کمپنی EGV لمیٹڈ کے درمیان ایک MoU پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ دونوں نے ملک میں الیکٹرک بسیں بنانے کے لیے ایک MoU پر دستخط کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ “اگلے دو سے تین سال میں پورا موٹر وے نیٹ ورک EV چارجنگ پر منتقل ہو جائے گا۔”

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ EGV یورپ کی سب سے بڑی بس مینوفیکچرنگ کمپنی ہے، اور یہ پاکستان میں الیکٹرک بسیں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ موجودہ حکومت کا کسی بھی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ دوسرا معاہدہ ہے۔”

پہلے مرحلے میں بسیں تین بڑے شہروں یعنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چلائی جائیں گی۔

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.