ٹویوٹا گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم کیا ہے؟

0 4,263

ٹویوٹا گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم کیا ہے؟

پاکستان میں گاڑیوں کی ڈلیوری میں تاخیر ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ بہت سے معاملات میں صارفین کو کار مینوفیکچررز کی جانب سے تصدیق شدہ ڈلیوری ٹائم نہیں ملتا جبکہ کئی معاملات میں کمپنیاں ڈلیوری ٹائم کو باقاعدگی سے تبدیل کرتی ہیں۔ خاص طور پر کورونا کے بعد یہ مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ تر لوگ گاڑیوں کے ڈلیوری ٹائم کے بارے میں نہیں جانتے۔ لہذا ہم اس مسئلے کو حل کرنے لے لیے آپ کو گاڑیوں کے ڈلیوری ٹائم بارے تفصیل سے بتائیں گے۔ ہم ٹویوٹا انڈس سے آغاز کریں گے۔

ٹویوٹا کرولا

1800 سی سی کرولا آلٹس گریںڈی CVT X بیج انٹیرئیر کا ڈلیوری ٹائم 6 ماہ ہے۔ اس کے علاوہ 1800 سی سی آلٹس گریںڈی CVT X بلیک انٹیرئیر کا ڈلیوری ٹائم بھی 6 ماہ ہے۔

1600 سی سی کرولا آلٹس ایکس آٹومیٹک کا ڈلیوری ٹائم 7 ماہ ہے۔ اسی طرح 1600 سی سی کرولا آلٹس ایکس S.E آٹومیٹک ٹرانسمشن کا ڈلیوری ٹائم بھی 7 ماہ ہے۔

ٹویوٹا یارس

1300 سی سی ٹویوٹا یارس ATIV CVT کا ڈلیوری ٹائم 2 ماہ ہے۔ 1300 سی سی ٹویوٹا یارس ATIV M/T کا ڈلیوری ٹائم بھی 2 ماہ ہے۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے چار ویرینٹس 1500 سی سی یارس ATIV X CVT، 1500 سی سی یارس ATIV X M/T، 1300 سی سی یارسGLi CVT  اور 1300 سی سی یارسGLi M/T کا ڈلیوری ٹائم 2 ماہ ہے۔

مذکورہ بالا تمام گاڑیوں کی بکنگ کھلی ہے۔ لہذا، آپ اپنی قریبی ٹویوٹا ڈیلرشپ پر جا کر بغیر کسی مسئلے کے اپنی گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔

Toyota Car Delivery Time

گاڑیوں کے ڈلیوری ٹائم کا مسئلہ

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے آغاز کے بعد سے گاڑیوں کی ڈلیوری کا وقت ایک سنگین مسئلہ بن کر ابھرا ہے۔ جس کی اہم ترین وجہ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی، CKD کٹس کی درآمد میں رکاوٹ اور مہنگے کارگو اور کنٹینرز ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا تاکہ لوگ بغیر کسی مسئلے کے اپنی گاڑی حاصل کر سکیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.