ہیونڈائی سوناٹا 2020ء کا جائزہ پہلی نظر میں!

0 20,549

یہ ہیونڈائی سوناٹا کی آٹھویں جنریشن ہے کہ جس کی رُونمائی پاکستان آٹو شو میں کی گئی۔ یہ ایک بڑی فیملی سائز سیڈان ہے جو دنیا کی دیگر مارکیٹوں میں ٹویوٹا کیمری اور ہونڈا ایکرڈ کا مقابلہ کرتی ہے۔ اس سیڈان کے ساتھ کئی پریمیم فیچرز آتے ہیں، اور اس جنریشن کو دنیا بھر میں گاڑیوں کے شوقین افراد کی جانب سے بہت سراہا گیا ہے۔ 

ایکسٹیریئر اور انٹیریئر دونوں کے ڈیزائن سے خوبصورتی اور اعلیٰ معیار جھلکتا ہے۔ اس گاڑی کی رونمائی پاکستانی عوام کے سامنے یہ ظاہر کرنے کے لیے کی گئی ہے کہ ہیونڈائی جیسا کوریائی برانڈ اِس بلند مقام تک پہنچنے کے لیے ایک طویل سفر طے کر چکا ہے۔ ہیونڈائی-نشاط ٹکسن کے بعد دو سیڈانز پیش کرنے کا ہدف رکھتا ہے اور سوناٹا اُن میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ 

ایکسٹیریئر

ایکسٹیریئر ڈیزائن کی سب سےخاص بات ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) ہیں جو کار کے بونٹ پر سب سے نمایاں ہیں۔ کھلنے پر یہ کروم اِسٹرِپ کا حصہ لگتی ہیں کہ جو بونٹ پر مزید پھیلی ہوئی ہے۔ ہیونڈائی اسے gradient hidden light technology کہتا ہے۔ پچھلی جنریشن کے مقابلے میں یہ سوناٹا زیادہ چوڑی، زیادہ لمبی اور بڑا وِیل بیس رکھتی ہے۔ اس درمیانے سائز کی سیڈان کا ایکسٹیریئر coupe جیسا لگتا ہے اور اس میں اسپورٹی جھلک نظر آتی ہے۔ 

ٹیل لائٹس اور ہیڈ لائٹس LED ہیں۔ بنیادی طور پر آپ کو 18 انچ کے الائے وِیلز ملتے ہیں کہ جو اسپورٹی ہی ہیں۔ اگلے حصے میں نئی ڈجیٹل pulse cascading گرِل ہے جو اس گاڑی کی اسپورٹی اور پریمیم فطرت میں اضافہ کرتی ہے۔ پیچھے LED ٹرن سگنل آپشنل ہیں۔ پریمیم پریلی ٹائرز بھی سوناٹا کے ساتھ آپشن کے طور پر شامل کیے جا سکتے ہیں۔ 

انٹیریئر 

انٹیریئر میں بڑی گلاس پینورامک سن رُوف سب سے نمایاں ہے۔ گلاس رُوف کھولی جا سکتی ہے اور اس سے کیبن کو ہوا دار اور کشادہ بنایا جا سکتا ہے ۔8 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے دونوں رکھتا ہے۔ ایک مکمل ڈجیٹل 12 انچ ڈرائیور انسٹرومنٹ کلسٹر ہے جو رفتار، RPM اور دیگر ضروری معلومات ظاہر کرتا ہے۔ انٹیریئر ڈیزائن جدید انداز کا ہے، خاص طور پر گیئر knob بہت کمال کی ہے۔ سیٹیں Napa چمڑے کے ساتھ آتی ہیں جو نرم و ملائم اور دیکھنے میں بہت خوبصورت ہیں۔ اس گاڑی میں دو رنگوں کا انٹیریئر خاکی اور ڈارک براؤن رنگ میں آتا ہے۔ 

دونوں فرنٹ سیٹیں پاورڈ ہیں اور اسٹیئرنگ وِیل ہوائی جہاز کے جیسا ہے۔ کروز کنٹرول کا فنکشن اسٹیئرنگ ویل سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور پیڈل شفٹرز اسپورٹی ڈرائیو بھی دیتے ہیں۔ دیگر انٹیریئر فیچرز میں وائرلیس چارجر اور ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول شامل ہیں۔ آپ اپنی سوناٹا کے لیے 10.25 انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین کا آپشن بھی آرڈر کر سکتے ہیں۔

پرفارمنس 

یہ گاڑی اسمارٹ اسٹریم G2.5L MPi نیچرلی-ایسپائریٹڈ 4-سلنڈر پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے۔ یہ انجن 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور فرنٹ-وِیل ڈرائیو سسٹم سے لیس ہے۔ اس گاڑی میں مختلف ڈرائیونگ موڈز ہیں، جیسا کہ کسٹم اور اسپورٹ۔ انجن 177bhp اور 232Nm کا ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 210 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہے۔ یہ صرف 9 سیکنڈوں میں صفر سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو لیتی ہے۔ 

آرام اور ہینڈلنگ 

آرام کے لیے بہت سے فیچرز ہیں جیسا کہ 10.25 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم مع بلوٹوتھ ملٹی پیئرنگ اور ایک بوس پریمیم ساؤنڈ سسٹم۔ پیچھے کی نشستیں 60/40 فولڈ رکھتی ہیں اور بڑی چیزیں اور مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرتی ہیں۔ ایک ہیڈ-اَپ ڈسپلے (HUD) ڈرائیور کو اپنی نظریں سڑکوں پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آرام کو بڑھانے کے لیے ڈرائیور کی نشست 10-سمت پاورڈ ہے۔اس گاڑی کی ہینڈلنگ بھی متاثر کن ہے کیونکہ یہ گاڑی سوناٹا کی پچھلی جنریشن کے مقابلے میں زیادہ چوڑی اور زمین پر زیادہ جھکی ہوئی ہے۔ 

ہیونڈائی سوناٹا کا وڈیو ریویو نیچے دیکھیں:

سیفٹی

شہری علاقوں میں گنجان مقامات پر جانے اور وہاں سے نکلنے میں مدد کے لیے فرنٹ اور ریئر میں پارکنگ سینسرز اور ایک ریورسنگ کیمرا فراہم کیا گیا ہے۔ دیگر سیفٹی فیچرز میں لین فالووِنگ اسسٹ (LFA)،بلائنڈ-اسپاٹ کولیژن-اوائیڈنس اسسٹ (BCA)، فارورڈ کولیژن-اوائیڈنس اسسٹ (FCA) اور ریئر کراس-ٹریفک کولیژن-اوائیڈنس اسسٹ (RCCA) شامل ہیں۔ اس سیڈان میں سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے کُل 9 ایئر بیگز ہیں۔ 

ایسی ہی دلچسپ تحاریر کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ پاک ویلز کے آن لائن آٹو پارٹس اسٹورز پر جائیں اور وہ فاضل پرزے اور دیگر ایکسیسریز تلاش کیجیے جو آپ آرڈر کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو PakWheels.com پر کئی اقسام کی گاڑیاں بھی مل سکتی ہیں اور آپ ان میں سے اپنی پسند اور جیب کے مطابق گاڑیوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے سے پہلے پاک ویلز انسپکشن سروس کا استعمال بھی کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.