کیا ٹویوٹا پاکستان میں کرولا کی 12 ویں جنریشن لانچ کر رہا ہے؟

0 12,422

انڈس موٹر کمپنی (IMC) اِس سال ملک میں نئی ٹویوٹا یارِس متعارف کروانے کی تیاریاں کر رہا ہے، لیکن 2021ء میں وہ پاکستان میں 12 ویں جنریشن کی کرولا بھی پیش کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ گاڑی پہلے ہی تھائی لینڈ میں دستیاب ہے اور یہی بہتر وقت ہے کہ کمپنی اسے پاکستان میں بھی متعارف کروائے۔ 

یارِس کی آمد ٹویوٹا کے لیے راستہ بنا رہی ہے کہ وہ اسے کرولا سے الگ تھلگ ایک مقام دے سکے کیونکہ دونوں سیڈانز مختلف قسم کے صارفین کو اپنا ہدف بنائیں گی۔ 12 ویں جنریشن متعارف کروانے سے کمپنی کو  ملک میں داخل ہونے والے نئے اداروں اور پہلے سے موجود کمپنیوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 

ٹویوٹا پاکستان میں کرولا کے 1.8L (138bhp) اور 1.6L (120bhp) ویرینٹس پیش کرے گا کیونکہ 1.3L اور 1.5L انجن اب یارِس میں ہی آئیں گے۔ تھائی لینڈ میں ٹویوٹا نے 1.8L ہائبرڈ انجن کرولا بھی لانچ کی ہے ہے تاکہ ایندھن بچت کرنے والی اور ماحول دوست کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے

12th generation of Corolla

تھائی لینڈ میں متعارف کروانے سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ IMC کی جانب سے یہ گاڑی پاکستان میں بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ پیش کیے گئے تین ویرینٹس میں CVT ٹرانسمیشن شامل ہے۔ 

12 ویں جنریشن کی کرولا کو ٹویوٹا “shooting robust” کہتا ہے۔ اس لیے ایکسٹیریئر ڈیزائن واضح، تیز اور ہموار لائنیں رکھتا ہے۔دوسری جانب انٹیریئر واضح اور چوڑے ڈیزائن کا حامل ہے، یوں کارآمد بھی ہے اور مسافروں کو کشادہ جگہ بھی دیتا ہے۔ 

اس جنریشن کی کرولا ٹویوٹانیو گلوبل آرکی ٹیکچر (TNGA) پر بنی ہوئی ہے، جو بہتر ہینڈلنگ اور گاڑی کے باڈی فریم کی مضبوطی کے لیے   center of gravity ذرا نیچے رکھتی ہے۔ جہاں تک ایکسٹیریئر کا تعلق ہے، تو یہ کمپنی کی ایک اور گاڑی کیمری سے ملتا جلتا ہے۔ فرنٹ گرِل بھی پچھلے ماڈل سے زیادہ بڑی ہے اور سیڈان کو خوبصورت شکل دینے کے لیے رُوف لائن کو گولائی بھی دی گئی ہے۔ سائیڈ مررز میں ٹرن سگنلز شامل کیے گئے ہیں اور وہ خودکار طور پر فولڈ بھی ہو جاتے ہیں۔ 

تھائی ماڈلز میں 7-اسپیڈ CVT-i گیئربکس ہے۔ چند فیچرز جن کی ہم مقامی گاڑی میں امید کر سکتے ہیں ان میں LED ڈے لائم رننگ لائٹس، اسمارٹ انٹری، LED ریئر لیمپس، 8 انچ ٹچ اسکرین مع ایپل کار پلے، 17 انچ الائے ویلز، پُش اسٹارٹ ignition، آٹومیٹک ایئر کنڈیشننگ سسٹم، آٹو ڈِمنگ ریئر ویو مرر، الیکٹرانک پارکنگ بریک، ریئر ایئر وینٹس، آٹو-بریک ہولڈ اور ریئر سن شیڈ شامل ہیں۔

12th generation Corolla Interior

12 ویں جنریشن کی کرولا میں سیفٹی فیچرز بھی کافی ہیں۔ ان میں ہِل-اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC)، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، اینٹی-لاک بریک سسٹم (ABS)، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، الیکٹرانک بریک-فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)، 7 عدد SRS ایئر بیگز اور بریک اَسِسٹ فنکشن شامل ہیں۔ کرولا کے بہترین ویرینٹ میں لین-کیپ اسسٹنٹ اور ایڈاپٹِو کروز کنٹرول بھی ہے۔

12 generation corolla Headlight

ایسے ہی مزید معلوماتی مواد کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Recommended for you: How To Book Toyota Yaris 2020 In Pakistan?

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.