پاکستان کو 2021 میں یہ نئی گاڑیاں ملیں گی

0 21,670

یہ سال پاکستان کی کار مارکیٹ کے لیے ایک دلچسپ سال تھا، کیونکہ ملک میں کئی نئی گاڑیاں لانچ کی گئیں۔ نئی گاڑیوں میں ٹویوٹا یارِس، پرنس پرل، ہیونڈائی ٹوسان اور MG HS شامل تھیں یعنی کہ لوکل مارکیٹ میں مقابلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ نئی گاڑیوں نے کئی سالوں کے بعد پاکستان میں مقامی خریداروں کو نئے موقع دیے ہیں کہ وہ ‘بگ تھری’ کے علاوہ بھی نئی گاڑیاں حاصل کر سکیں۔ اس لیے ہمیں امید ہے کہ یہ رحجان جاری رہے گا اور ہمیں 2021 میں مزید نئی گاڑیاں ملیں گی۔

یہ ان سیڈانز اور SUVs کی فہرست ہے کہ جن کے پاکستان میں لانچ ہونے کا امکان ہے۔

کِیا سیراٹو:

کِیا بلاشبہ 2020 کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کا سب سے اہم ادارہ رہا۔ اسپورٹیج کے ساتھ اس نے SUV سیگمنٹ پر قبضہ جمالیا ہے اور کمپنی مزید ماڈلز بھی لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس سال نومبر میں کراچی میں کیا لکی موٹرز کے 4-گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے میں سیراٹو کو دیکھا گیا تھا۔ خبریں بتاتی ہیں کہ نئی سیڈان 2021 میں مارکیٹ میں آئے گی۔ کِیا پاکستان کے مطابق نئی سیڈان 1600cc انجن کے ساتھ 6-اسپیڈ آٹو/مینوئل ٹرانسمیشن میں ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ گاڑی آٹومیٹک فرنٹ ہیڈلائٹ، ٹِلٹ اینڈ ٹیلی اسکوپک اسٹیئرنگ کالم، ریئر ٹرنک لائٹ اور ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول کے ساتھ آئے گی۔ کمپنی نے فارورڈ کولیژن-اوائیڈنس کے ساتھ ساتھ ریئر سیٹ ہیڈ ڈکٹس، 8-انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، اسٹیئرنگ ویل ماؤنٹڈ والیم کنٹرولزاور کروز کنٹرول بھی انسٹال کر رکھے ہیں۔

البتہ کمپنی نے اس آنے والی سیڈان کی قیمت ظاہر نہیں کی۔

KIA Cerato

2021 میں نئی گاڑیاں – ہیونڈائی ایلانٹرا:

2021ا میں جن نئی گاڑیوں کا انتظار کیا جا رہا ہے ان میں ہیونڈائی ایلانٹرا بھی شامل ہے، جیسا کہ ابتدائی خبروں نے بتایا کہ ہیونڈائی نشاط موٹرز یہ گاڑی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں جاری کرے گا۔ یہ اس سیگمنٹ میں ایک اور اضافہ ہوگی کہ جس میں ہونڈا سوِک اور ٹویوٹا کرولا کا غلبہ ہے۔ اگر ہم انجن کی بات کریں تو جنوبی کوریائی مینوفیکچرر نے مختلف عالمی مارکیٹوں کے لحاظ سے مختلف انجنز متعارف کروائے ہیں۔ البتہ سب سے عام 1600cc نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن ہے، 6-اسپیڈ آٹومیٹک مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ۔

اس کے علاوہ گاڑی میں پارکنگ سینسرز، ریئر کیمرا، کروز کنٹرول اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ ہوں گے۔ نئی گاڑی کے سیفٹی فیچرز میں 6 ایئربیگز، ہِل اسٹارٹ اسسٹ، الیکٹرک اسٹیبلٹی کنٹرول اور ایمرجنسی اسٹاپ سگنلز شامل ہیں۔ اگر ہم انٹریئر میں آئیں تو یہ ہیونڈائی بلو لِنک کنیکٹیوِٹی اور وینٹی لیٹڈ فرنٹ سِیٹس رکھتی ہے۔

خبروں کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 36 سے 40 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

Hyundai Elantra

ہونڈا سٹی:

ہونڈا سٹی غالباً پاکستان میں 2021 کی ان نئی گاڑیوں میں شامل ہوگی کہ جن کا سب سے زیادہ شدت سے انتظار کیا جائے گا کیونکہ ہونڈا اٹلس نے 2010 سے اب تک پاکستان میں سٹی کی نئی جنریشن ریلیز نہیں کی۔ یاد رکھیں کہ پاکستان میں پانچویں جنریشن کی سٹی ہے کہ جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2014 ہی میں ختم ہو چکی تھی، جبکہ کمپنی نیا ماڈل 2021 میں لانچ کرے گی۔ جاپانی آٹومیکر نے بھارت میں اس سال ساتویں جنریشن لانچ کی ہے۔ بھارت میں پیش کی گئی گاڑی 1500cc انجن رکھتی ہے جو 7-اسپیڈ CVT اور 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔

اس کے علاوہ یہ گاڑی ایکسٹیریئر میں LED ہیڈلیمپس، 16-انچ الائے وِیلز جبکہ انٹیریئر میں 8-انچ کی ٹچ اسکرین، ایپل کار پلے، الیکسا ریموٹ capability اور پیڈل شفٹرز ہیں۔

آئیے ذرا اس پر غور کرتے ہیں کہ آیا ہونڈا پاکستان میں چھٹی جنریشن لانچ کرے گا یا ساتویں۔ اس حوالے سے مختلف خبریں ہیں کیونکہ چند ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونڈا جدید ساتویں جنریشن لائے گا۔ جبکہ امپورٹ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی نے تھائی لینڈ سے چھٹی جنریشن کا CBU امپورٹ کیا ہے۔ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ 1500cc انجن رکھنے والی ایک ہونڈا سٹی “GM6” ملک میں آ چکی ہے۔ اگر ہونڈا نے چھٹی جنریشن لانچ کی تو اس کا مطلب ہے کہ ہمیں ایسی گاڑی ملے گی جو پچھلے سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں discontinue ہو چکی ہے۔

تو دیکھتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں سٹی کی لانچ کا کیونکہ ہمیں ملے گی ہونڈا کی طرف سے ایک نئی سیڈان؛ لیکن یہ وقت ہی بتائے گا کہ ہمیں کون سی جنریشن ملے گی۔

نئی ہونڈا سٹی کی متوقع قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے ہوگی۔

Honda City

2021 میں نئی گاڑیاں – کِیا سورنٹو:

2021 میں نئی گاڑیوں کے امیدواروں میں کِیا سورنٹو شامل ہے۔ خبروں کے مطابق کِیا لکی موٹرز یہ SUV اگلے سال پاکستان میں لانچ کرے گا۔ یہ گاڑی ملک میں ٹویوٹا فورچیونر کا مقابلہ کرنے کے لیے آئے گی۔ اگر ہم سورنٹو کے انٹرنیشنل ایڈیشن پر نظر ڈالیں تو یہ گاڑی دو ویرینٹس میں آتی ہے، پہلا 2.4 لیٹر 6-اسپیڈ کے ساتھ اور دوسرا 3.5 لیٹر V6 انجن اور 8-اسپیڈ انجن کے ساتھ۔

اس کے علاوہ یہ گاڑی اسمارٹ فون فیچرز رکھتی ہے، جن کے ذریعے آپ SUV کے مختلف آپشنز کو ریموٹلی کنٹرول کر سکتے ہیں، جیسا کہ لاک/ان لاک اور لوکیشن سرچ وغیرہ۔ اس کے علاوہ اس میں 8 ایئربیگز، الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن اور ہل اسِسٹ اسٹارٹ بھی ہے۔

خبروں کے مطابق اس SUV کی قیمت ممکنہ طور پر 77 سے 94 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

KIA Sorento

پروٹون ساگا:

پروٹون نے حال ہی میں پاکستان میں اپنی ایس یو وی X70 لانچ کی ہے اور اب اپنی سیڈان لانچ کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ اس سے ہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ پروٹون ساگا دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں آئے گی لیکن کار ممکنہ طور پر 2021 میں ہی آئے گی۔ خبروں کے مطابق کمپنی ابتداء میں پاکستان میں CBU یونٹس فروخت کرے گی، جبکہ کمپنی کی لوکل پروڈکشن اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوگی۔

خبروں کے مطابق کمپنی یہ گاڑی 1298cc انجن کے ساتھ لانچ کرے گی، جو 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ ہوگا۔ اس کے علاوہ اس میں ایکو-ڈرائیو اسسٹ انڈی کیٹر، ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ، LED DRLs اور 15-انچ الائے رِمز ہوں گے۔ انٹیریئر میں یہ گاڑی مبینہ طور پر مکمل بلیک انیٹریئر، پاور ونڈوز، فیبرک سیٹس، 7-انچ کی ٹچ اسکرین اور اسٹیئرنگ ویل کنٹرولز کے ساتھ آئے گی۔ سیفٹی فیجرز میں ڈوئل ایئربیگز، ABS، EBD مع بریک اسسٹ اور تمام سیٹوں پر سیٹ بیلٹس شامل ہوں گے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 22 سے 24 لاکھ روپے ہوگی۔

Proton SAGA

کرولا کراس:

ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) کی یہ SUV بھی دسمبر میں لانچ ہونا متوقع تھی؛ لیکن اس کی آمد مؤخر ہو گئی ہے۔ گو کہ کوئی تصدیق شدہ رپورٹس نہیں ہیں؛ لیکن امکان ہے کہ یہ گاڑی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ہی لوکل مارکیٹ میں آ جائے گی۔ پاک ویلز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں IMC کے CEO نے کہا کہ کمپنی اس گاڑی کے صرف CBU یونٹس لانچ کرے گی۔

نمایاں فیچرز کی طرف آئیں تو یہ گاڑی 1798cc کے ساتھ ڈائریکٹ شفٹ CVT ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں 7 ایئربیگز، ہل اسٹارٹنگ اسسٹ سسٹم، پارکنگ سینسرز اور پیسنجر سیٹ سینسرز ہیں۔ اس کے علاوہ اس SUV میں LED ہیڈلیمپس اور DRLs، باڈی کی رنگت کے ہینڈلز، الیکٹرک+آٹو فولڈ سائیڈ ویو مررز او 17-انچ الائے رِمز ہیں۔ گاڑی میں مون رُوف، کروز کنٹرول، ریئر وائپر آٹو سینٹرز کے ساتھ اور اسپورٹس+ایکو ڈرائیونگ موڈز ہیں۔ انٹیریئر میں کراس 8-انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، چمڑے کی سیٹیں اور ریئر AC وینٹس رکھتی ہے۔

‏IMC کے CEO کے مطابق نئی کرولا کراس کی قیمت 85 لاکھ روپے سے شروع ہوگی

Corolla Cross

2021 میں نئی گاڑیاں – BAIC BJ40 پلس:

یہ جیپ-SUV، BJ40 پلس، اس کیٹیگری میں ایک اور دلچسپ اضافہ ہوگی۔ گو کہ اس کی لانچ کی ابھی تک کوئی تصدیق شدہ خبر نہیں ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ 2021 میں پاکستان میں آئے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی پٹرول اور ڈیزل دونوں انجنوں میں آئے گی۔ البتہ دونوں 2000cc ہوں گی۔ اس گاڑی کے بہترین فیچرز میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اس کے دروازے اور چھت نکال کر اور ونڈ اسکرین کو فولڈ کر کے اسے کلاسک آف-روڈ جیپ میں بدل سکتے ہیں، یعنی ایک اور رینگلر جیپ میں۔

اس کے علاوہ اس گاڑی میں 11 انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین، اسپورٹس+سنو ڈرائیونگ موڈز اور سافٹ روف ٹاپ ہے۔ یہ 3-ویو ریورس کیمرا، کروز کنٹرول، پارکنگ بریکس اور کلرڈ ڈیش بورڈ رکھتی ہے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق اس نئی گاڑی کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہوگی۔

BAIC BJ40 Plus

ہمیں امید ہے کہ پاکستان کو 2021 میں مزید نئی گاڑیاں ملیں گی، جو مقامی خریداروں کے لیے مزید آپشنز بنائیں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.