2020 میں پاک ویلز پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیوز

0 1,512

سال کے اختتام پر ہم 2020 کے دوران اپنے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب وڈیوز لایا ہے۔ ان میں نئی کار لانچ ہونے، ایکسپرٹ ریویوز، گیراج کے ٹؤرز اور ٹیسٹ ڈرائیورز کی وڈیوز شامل ہیں۔

تو یہ رہیں ٹاپ 5 وڈیوز کی فہرست، جو پاک ویلرز نے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی ہیں:

پرنس پرل 2020 | ایکسپرٹ ریویو: قیمت، تفصیلات اور فیچرز | 0 سے 100

‏2020 میں جس گاڑی کا سب سے زیادہ شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ پرنس پرل تھی۔ یہ کار لانچ ہونے کے بعد پاک ویلز آپ کے لیے اس ہیچ بیک کا ایکسپرٹ ریویو لایا تھا۔ پاک ویلرز، خاص طور پر وہ جو ایک اکنامکل کار خریدنا چاہتے ہیں، نے اسے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بنا دیا کہ جس کو 2020 میں 1.6 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔ لوگوں کو اس گاڑی میں دلچسپی اس لیے تھی کیونکہ یہ ایسے سیگمنٹ میں ریلیز ہوئی تھی کہ جس میں تقریباً تین دہائیوں سے سوزوکی مہران کا غلبہ تھا۔ اس لیے اس نئی گاڑی کے حوالے سے توقعات بجا تھیں اور ہمارے چینل پر ویوز یہ بات ثابت بھی کرتے ہیں۔

گوبیز پینٹ CEO گیراج ٹؤر:

یہ 2020 میں ہمارا پہلا گیراج ٹؤر تھا۔ اس وڈیو میں ہم نے آپ کو گوبیز پینٹ کے CEO کی کار کلیکشن دکھائی تھی۔ کلیکشن میں جدید اور کلاسک گاڑیاں شامل تھیں۔ پاک ویلرز نے گیراج ٹؤر کے اس آئیڈیا کو بہت پسند کیا، اس لیے یہ وڈیو ہمارے چینل پر ریلیز ہونے کے بعد 1.1 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ آپ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پاک ویلز نے گیراج ٹؤرز سیریز کو جاری رکھا اور پاکستان بھر کے مختلف گیراجز کی زبردست وڈیو لایا۔

لمبورگینی ہوراکان اسپائیڈر | قسط 3 | ویلز آف پاکستان:

ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کا نام ہی کافی ہے اور پاک ویلرز نے ہمیں مایوس نہیں کیا۔ ہم نے لمبورگینی ہوراکان اسپائیڈر رکھنے والے ایک مالک کے گھر کا دورہ کیا۔ ریویو کے دوران انہوں نے ہمیں اس سپر کار کے ایکسٹیریئر، انٹیریئر اور نمایاں فیچرز دکھائے۔ اس کے علاوہ ہمیں اس کی ڈرائیور اور اسپیڈ کو دیکھنے کا موقع ملا۔ اس وڈیو پر ہمیں یوٹیوب پر 1 ملین سے زیادہ ویوز ملے، جو اسے 2020 کی تیسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بناتے ہیں۔

پرنس پرل 2020 | ٹیسٹ ڈرائیو | فرسٹ لُک ریویو:

لگتا ہے کہ 2020 میں پرنس پرل کو پاک ویلرز کی بہت توجہ ملی ہے۔ اس نئی ریلیز کی گئی ہیچ بیک کی یہ نئی وڈیو چوتھے نمبر پر آئی۔ اس گاڑی کے حوالے سے توقعات کو دیکھتے ہوئے پاک ویلز آپ کے لیے فرسٹ لُک ریویو لایا اور اس نے ہمارے چینل پر 8.5 لاکھ سے زیادہ ویوز لیے۔ حالانکہ اس سال ٹویوٹا یارِس اور ہیونڈائی ٹوسان جیسی گاڑیاں بھی ریلیز ہوئیں، لیکن پرنس پرل کے فرسٹ لُک کو یوٹیوب پر ہمارے ناظرین کی سب سے زیادہ توجہ ملی۔

ٹک ٹاک اسٹار خرم گجر کا گیراج:

آخر میں ٹک ٹاک اسٹار خرم گجر کا گیراج ہے۔ خرم کی اپنی مقبولیت اور ان کی ذاتی زندگی میں ممکنہ دلچسپی کی بدولت ہمیں یوٹیوب چینل پر 7.8 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے۔ پانچویں نمبر پر موجود اس وڈیو نے خرم کی موٹر سائیکل اور کار کلیکشن دکھائی، ساتھ ہی ان کا پالتو شیر بھی۔

تو یہ اس سال پاک ویلز کی ٹاپ 5 وڈیوز تھیں۔ ہمارے کونٹینٹ کو اتنا پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ ہمیں سپورٹ کرتے رہیے اور مزید وڈیوز کے لیے آتے رہیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.