یونائیٹڈ الفا لانچ ہو گئی، آفیشل قیمت بھی سامنے آ گئی!

0 39,216

یونائیٹڈ الفا 2021 باضابطہ طور پر پاکستان کی 1000cc ہیچ بیک مارکیٹ میں لانچ ہو گئی ہے۔ اس گاڑی نے “پاکستان میں 2021 کی پہلی گاڑی” ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ یونائیٹڈ موٹرز نے آج پی سی ہوٹل، لاہور میں ایک لانچ ایونٹ کے دوران اس کی رونمائی کی۔

الفا کے مقامی طور پر اسمبل شدہ CKD یونٹس اب 13,95,000 روپے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں یونائیٹڈ موٹرز کی 3S ڈیلرشپس پر دستیاب ہیں۔

یونائیٹڈ موٹرز مستقبل میں پاکستان میں دو مزید الفا ویرینٹس (آٹومیٹک اور الیکٹرک)، ایک اور سیڈان اور ایک SUV لانچ کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔

Alpha Price Revealed

یونائیٹڈ الفا کی نمایاں خصوصیات:

الفا کئی اہم فیچرز رکھنے والی پاکستان کی ایک سستی ہیچ بیک ہے، جس میں ہے:

  • 993cc کا 4-سلنڈر انجن
  • 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن
  • پاور اسٹیئرنگ
  • پاور ونڈوز
  • 13 انچ الائے رِمز
  • LCD کیمرا
  • ریورس کیمرا

اور بہت کچھ!

مقابلہ

الفا پاکستان کی پسندیدہ 1000cc ہیچ بیکس کو چیلنج کرنے کے لیے آئی ہے۔ سوزوکی ویگن آر، سوزوکی کلٹس اور کِیا پکانٹو اس کی براہ راست مقابل گاڑیاں ہیں۔ فیچرز کے لحاظ سے الفا اپنی مقابل گاڑیوں کے جیسی ہی ہے۔ لیکن قیمت کے لحاظ سے اسے ان سب پر برتری حاصل ہے کیونکہ اس کی قیمت تینوں گاڑیوں سے کم ہے۔

کاغذ پر تو الفا ایک مکمل پیکیج لگتی ہے جو طاقتور فیچرز اور مناسب قیمت رکھتی ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ یہ گاڑی واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کرے گی۔ لیکن کتنے لوگ اسے واقعی خریدیں گے؟ یہ وقت ہی بتائے گا۔

دیکھتے ہیں پاکستان ہیچ بیک فیملی میں ہونے والے اس نئے اضافے کا کس طرح خیر مقدم کرتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.