پاکستان میں لینڈ کروزر LC 300 کی قیمت کا اعلان

0 5,776

ٹویوٹا پاکستان نے نئی لینڈ کروزر LC 300 کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے گاڑی کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے یکم اپریل 2022 سے لینڈ کروزر (LC) 300 ZX کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

لینڈ کروزر LC300 کی قیمت اور بکنگ

ٹویوٹا نے فُل سائز ایس یو وی کی عارضی قیمت 72499000 ہے۔ دریں اثنا، بکنگ کے لیے جزوی ادائیگی یعنی 30000000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ٹویوٹا کا موقف

کمپنی نے کہا کہ LC300 ZX کی بکنگ کرنے والے صارفین کو 50 روپے کے سٹیمپ پیپر پر پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ تسلیم کیا جائے گا کہ سپلائی کی حدود اور دیگر عوامل کی وجہ سے گاڑی کی ڈیلیوری 12 ماہ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ سپلائی کی حدود کی وجہ سے گاڑی کی بکنگ بہت محدود مدت کیلئے کھولی جائے گی۔ کمپنی نے مزید کہا کہ یہ ڈیلرز سے موصول ہونے والی تصدیق شدہ صارفین کی فہرست پر مبنی ہوگی۔

عالمی لانچ

اس گاڑی کو عالمی سطح پر جون 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ٹویوٹا نے گاڑی کے پٹرول اور ڈیزل دونوں ویریںٹس لانچ کیے ہیں۔ نیا ماڈل ٹویوٹا کے نیو گلوبل آرکیٹیکچر اور خاص طور پر GA-F پلیٹ فارم پر مبنی ہے، جو کہ باڈی آن فریم ایس یو ویز اور پک اپ ٹرک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

نئی گاڑی کا فریم پچھلی جنریشن کے مقابلے میں 200 کلوگرام ہلکا ہے لیکن زیادہ مضبوط ہے جو سکشش ثقل کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹویوٹا کے مطابق ماڈل کے ڈویلپمنٹل فیز کے دوران بہت سے ڈاکار ریلی ریس ڈرائیوروں نے اپنا فراہم کیا جس نے ایک بہترین آن اور آف روڈ قابل گاڑی کو حتمی شکل دینے میں مدد کی۔

لانچ کے بعد سے ہی لینڈ کروزر کے مداح پاکستان میں گاڑی کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ ٹویوٹا دسمبر 2021 میں کار کے سی بی یو یونٹس پاکستان میں لائے گا، تاہم اس میں تاخیر ہوئی۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور ٹویوٹا پاکستان کار کو مقامی مارکیٹ میں لے آیا ہے۔ یہ لینڈ کروزر کے شوقین افراد کے لیے ایک بڑی خبر کیونکہ اب وہ اپنی پسندیدہ کار خرید سکتے ہیں۔

کیا آپ LC کے مداحوں میں سے ایک ہیں؟ کیا آپ بھی اسی وقت کا انتظار کر رہے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.