ہیونڈائی پاکستان کا پہلا ‘ڈجیٹل کار شوروم’ بنائے گا

0 386

جنوبی کوریا کا عظیم آٹو ادارہ ہیونڈائی جلد ہی ایمپوریم مال، لاہور میں پاکستان کا پہلا ڈجیٹل کار شو روم شروع کرنے جا رہا ہے۔

مقامی آٹوموبائل مارکیٹ میں نئے داخل ہونے والے اداروں میں سے ایک ہیونڈائی اپنے پاکستانی صارفین کے لیے کچھ نیا کرنے کے منصوبے رکھتا ہے۔ ان میں سے ایک اپنی نوعیت کے اولین ڈجیٹل شوروم کے ذریعے آپ کے گاڑیوں کو دیکھنے، محسوس کرنے اور خریدنے کے انداز میں تبدیلی کا ہے۔ کمپنی اپنی گاڑیوں کے ممکنہ خریداروں کے ساتھ تعلق کے عمل کی ڈجیٹائزیشن لانے والا پہلا ادارہ ہوگا۔ ہیونڈائی انگلینڈ، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور روس میں اپنے ڈجیٹل کار شورومز پہلے سے رکھتا ہے۔ آٹومیکر دنیا  بھر میں اپنے ڈجیٹل شورومز کے جال کو پھیلا رہا ہے۔

آپ ضرور حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہ ڈجیٹل شوروم کیا ہے اور کیا پیش کرتا ہے؟ ایک ڈجیٹل کار شوروم گاڑیاں خریدنے کا ایک جدید طریقہ ہے جس میں روایتی کار شوروم کے مقابلے میں سیلز مین کا سامنا کیے بغیر گاڑیاں خریدی جا سکتی ہیں۔ یہ مکمل نیا سیٹ اپ مستقبل میں پاکستان میں گاڑیاں خریدنے کے طریقوں کو بدل دے گا۔ آپ ایک آسان استعمال ڈیش بورڈ کے ذریعے جا سکیں گے جو آپ کو ہیونڈائی کاروں کے 3ڈی ماڈلز دیکھنے کی سہولت دے گا۔ یہ فوری معلومات جیسا کہ فنکشن، خصوصیات اور دیگر بھی دے گا۔ شوروم میں موجود ٹچ پینل کے ذریعے صارفین اسٹاک کی دستیابی کے ساتھ ہر ماڈل کی قیمت اور دستیاب رنگ کے بارے میں جان سکیں گے اور ہیونڈائی گاڑیوں کے دیگر ماڈلز کی خصوصیات کا جائزہ لے سکیں گے۔ آپ صرف ایک ٹچ کے ساتھ ہیونڈائی کی گاڑیوں کے ڈسپلے زون اور سویچز دیکھنے کے قابل ہوں گے۔ ڈجیٹل کار شوروم آپ کی پسندیدہ گاڑی کے لیے ایک ٹیسٹ ڈرائیو کا موقع بھی فراہم کر سکتا ہے۔ شوروم کی انٹرایکٹو اسکرینیں صارفین کسی مخصوص گاڑی کی کسٹمائزیشن کے عمل کی بھی اجازت دیں گی جیسا کہ خاص رنگ، ٹرانسمیشن اور فیول ٹائپ وغیرہ۔

ہیونڈائی پاکستان میں نشاط گروپ کے تعاون سے، 2019ء کے اختتام تک یا 2020ء کے اوائل سے ملک میں اپنی گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔ فیصل آباد میں پلانٹ کی تعمیر اگلے چند ماہ میں مکمل ہو جائے گی یس کے بعد کمپنی ابتدائی مرحلے میں 7000 گاڑیاں تیار کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

“ہیونڈائی سٹی اسٹور” کے اجراء کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ البتہ لاہور بہت جلد امپوریم مال میں اپنی نوعیت کے پہلے شوروم کو دیکھے گا۔

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں ہیونڈائی کے اس حالیہ انقلابی قدم کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں ضرور آگاہ کیجیے۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.