ہیونڈائی ایلانٹرا پاکستان میں چند دنوں میں لانچ ہو جائے گی – ذرائع

0 14,428

لوکل کار انڈسٹری میں پچھلے کچھ مہینوں سے ہیونڈائی ایلانٹرا کی خبریں بہت گردش کر رہی ہیں اور اب ہمارے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہیونڈائی نشاط موٹرز کی یہ سیڈان کار اگلے کچھ دنوں میں لانچ ہو جائے گی۔ اس سے پہلے ہم نے بتایا تھا کہ کمپنی نے اس کی اسمبلی شروع کر دی ہے، جو لانچ کا اشارہ ہے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق ایلانٹرا کی لانچ اپنے آخری مرحلے میں ہے اور کمپنی اسے جلد ہی متعارف کروائے گی۔ یہ خبر سیڈان پسند کرنے والوں کے لیے ایک دلچسپ خبر ہے۔ پاکستانی مارکیٹ نے گزشتہ سال میں کئی سیڈانز دیکھی ہیں جیسا کہ ٹویوٹا یارس اور چنگان ایلسوِن۔ اس کے علاوہ پروٹون ساگا بھی جلد لانچ ہونے والی ہے، یعنی کہ اس سیگمنٹ میں آگے بہت دلچسپ صورت حال پیدا ہونے والی ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی متوقع قیمت:

ہمارے ذرائع کے مطابق ہیونڈائی اپنی گاڑی 36 سے 40 لاکھ روپے کی رینج میں جاری کرے گا۔ اگر ذرائع ٹھیک کہتے ہیں تو یہ گاڑی ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوِک کا مقابلہ کرے گی۔

انجن اور پاور ٹرینز:

انٹرنیشنل مارکیٹوں میں ہیونڈائی نے ایلانٹرا ہر مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق لانچ کی ہے۔ اس گاڑی کا سب سے عام انجن اور پاور ٹرین 1.6L نیچرلی ایسپائریٹڈ 4-سلنڈر پٹرول انجن ہے۔ یہ انجن 122hp اور 156Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، اور 6-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کے نمایاں فیچرز:

یہ گاڑی عالمی مارکیٹ میں یہ فیچرز رکھتی ہے:

سیفٹی:

ایلانٹرا 6 ایئر بیگز، الیکٹرک اسٹیبلٹی کنٹرول اور ہِل اسٹارٹ اسِسٹ کے ساتھ آتی ہے جو اسے عام سڑکوں اور ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں سفر کے لیے بہت محفوظ گاڑی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی ایمرجنسی اسٹاپ سگنلز کے ساتھ آتی ہے جو سیفٹی کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا میں برگلر الارم، چاروں پہیوں پر ڈسک بریکس اور امپیکٹ/اسپیڈ سینسنگ آٹو ڈور لاکس بھی پیش کرتا ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا میں سینسرز:

یہ گاڑی پارکنگ سینسرز اور ریئر کیمرے کے ساتھ آتی ہے جو اسے ڈرائیور کے لیے کم جگہ پر بھی پارک کرنا آسان بناتے ہیں۔

کروز کنٹرول/ٹائر پریشر مانیٹرنگ:

ہائی ویز اور موٹر ویز پر ہموار سفر کے لیے ایلانٹرا کروز کنٹرول فیچر کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ ہیونڈائی نے ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم بھی لگا رکھا ہے، جو مالک کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے اسے ہر وقت ٹائر پریشر کے بارے میں بتاتا ہے۔

انٹیریئر:

یہ گاڑی اسمارٹ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم رکھتی ہے، جو ہیونڈائی بلو لنک کنیکٹیوٹی کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے آرام دہ سفر کے لیے وینٹی لیٹڈ فرنٹ سیٹس لگا رکھی ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ہیونڈائی یہ فیچرز پاکستان میں پیش کرے گا کیونکہ لوکل مینوفیکجررز اپنی گاڑی کے سیفٹی آپشنز پر فوکس نہیں کرتے۔ اگر یہ گاڑی ان فیچرز اور خصوصیات کے ساتھ آتی ہے تو یہ دوسری گاڑیوں کا سخت مقابلہ کرے گی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.