نئی ٹویوٹا ریوو آج شو رومز کی زینت بنے گی
رواں سال کے آغاز سے ہی ٹویوٹا انڈس کی جانب سےنئی ٹویوٹا ریوو کی لانچنگ کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ کمپنی نے رواں سال فروری میں ٹویوٹا ریوو کے تینوں ویرینٹس کی بکنگ کا آغاز کیا جس کے بعد اپریل میں ریوو کی قیمت سامنے لائی گئی لیکن اب جلد ہی گاڑی کو شو رومز کی زینت بنے گی۔ گاڑی کی خصوصیات اور دیگر فیچرز ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔
ٹویوٹا ریوو کے ویرینٹس کی قیمتیں
ٹویوٹا انڈس ریوو کے تین ویرینٹس لانچ کررہی ہے جن میں ریوو G MT، ریووG AT، ریوو V AT شامل ہیں۔ ان کی قیمتیں یہ ہیں:
ریوو G MT 6,549,000 روپے
ریوو G AT 6,899,000 روپے
ریوو V AT 7,499,000 روپے
بکنگز اور ڈیلیوریز
ریوو کے تینوں ویرینٹس کی بکنگ تاحال کھلی ہیں جس کے لیے آپ کو 20 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ گاڑی نومبر میں ڈیلیور کردی جائے گی۔ آپ کسی بھی آتھرائزڈ ٹویوٹا ڈیلرشپ پر جا کر ریوو کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔
ایکسٹیرئیر
ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو ریوو 2021 بہترین پروفائل کی حامل ہے۔ گاڑی کی ٹریپیزوڈیل گرِل اس کو زبردست فرنٹ لُک دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ہیڈ لیمپس، انجن ہُوڈ، فرنٹ بمپر، فرنٹ فوگ لیمپس، 3 ڈائمینشنل گرِل، 18 انچ کے ایلومینیم ویلز اور LED ٹیل لیمپ لائٹ جیسے فیچرز اس کی خوبصورتی مزید اضافہ کرتے ہیں۔
دوسری جانب ریوو V AT بائی بیم LED ہیڈ لیمپس کے ساتھ آتی ہے جبکہ دیگر دو ویرینٹس ریوو G MT اور ریوو G AT میں ہیلو جن لیمپس دئیے گئے ہیں۔
انٹیرئیر
انٹیرئیر کے علاوہ کمپنی نے گاڑی کے انٹیرئیر میں بھی کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ جن میں ڈیزائن پر مشتمل کمبینیشن میٹر، 9 انچ کا اپ گریڈڈ آڈیو سسٹم، ایم آئی ڈی سٹیرنگ کنٹرول اور بلیک کلر انٹیرئیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نئی ریوو کا نیا کلسٹر ڈیزائن اور بلیوٹوتھ، سکرین مررنگ، گوگل ایڈوانس اور وائس ریکگنیشن فیچر سے آراستہ 9 انچ کی ٹچ سکرین انٹیرئیر کو مزید ایڈوانس اور پریمیم بناتے ہیں۔ G AT اور V AT ویرینٹس میں ڈرائیو سٹارٹ کنٹرول کا فیچر بھی موجود ہے۔
کارکردگی
کمپنی نے 2.8L 1GD-FTV انجن میں 20 kW اور 50Nm ٹارک کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد گاڑی کی پاور 150kW جبکہ ٹارک 500Nm ہو جاتی ہے۔ انجن میں ہونے والی بہتری سے ایندھن کی ایفیشنسی میں 4٪ اضافہ ہوا ہے۔
نئی ٹویوٹا ریوو کو آج ڈسپلے کیا جائے گا۔ آپ گاڑی میں کی جانے والی تبدیلیوں سے کس حد تک متاثر ہوئے ہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجیئے۔