لاہور میں پاک ویلز آٹو شو 2023 کا انعقاد

0 484

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ آنے والے اتوار (12 نومبر 2023) کو پاک ویلز آٹو شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو لاہور ایکسپو سنٹر میں دوپہر 12 سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا، جہاں جدید اور کلاسک کاروں سے لے کر بائکس تک دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک ایسا شو ہوگا جہاں  جدید، کلاسک، موڈیفائیڈ کاروں سے لے کر ہیچ بیکس اور سیڈانز سے لے کر کراس اوور SUVs تک کے تمام قسم کی کاریں موجود ہوں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ ہیوی بائکس کی گرجتی آوازیں بھی سنیں گے۔ کیا یہ آپ یاد رکھنے کا تجربہ نہیں ہوگا؟ لہذا، اگر آپ گاڑیوں کے شوقین ہیں تو آپ اپنے دوستوں اور قیملی کیساتھ شو میں شرکت کر کے اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔

Lahore Auto Show

لاہور آٹو شو

گاڑی کی رجسٹریشن

اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے اس فارم کو پُر کریں جہاں آپ اپنی گاڑی کے بارے میں بنیادی معلومات درج کریں گے، یعنی ویرینٹ، ماڈل سال، کیٹیگری، شہر اور رابطے کی معلومات کے ساتھ اپنی گاڑی کی واضح تصاویر وغیرہ۔

اہم نوٹ

صرف منظور شدہ/منتخب گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی لہذا براہ کرم تازہ ترین اور مناسب تصاویر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ کی گاڑی رجسٹر ہوجاتی ہے تو آپ کو ٹیکسٹ میسج یا ای میل کے ذریعے سیریل نمبر موصول ہوگا۔

برن آؤٹ اور کسی بھی قسم کے سٹنٹ کے ساتھ سموک کٹس سختی سے ممنوع ہیں جو حاضرین اور وینیو کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

براہ کرم پاک ویلز ٹیم کے جواب کا انتظار کریں اور گاڑی کو بار بار رجسٹر جمع نہ کریں۔

ٹکٹ

آپ اس لنک کو فالو کرکے bookme.pk سے آٹو شو کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور یہاں گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ پاک ویلز  ٹکٹس پر ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے۔ سنگل ٹکٹ پر 20 فیصد کی چھوٹ ہے یعنی کہ 1000 روپے کی بجائے 800 روپے جبکہ 5 ٹکٹس خریدنے پر 40 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، یعنی کہ 5000 روپے کی بجائے 3000 روپے ادا کرنا ہوں۔ لہذا، ٹکٹ ختم ہونے سے پہلے آج ہی بک کروائیں ورنہ آپ پاکستان کے سب سے بڑے آٹو شو سے محروم ہوجائیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.