7 کار اسیسریز جو کہ واضع فرق ڈالتی ہیں

0 545

ای کامرس بزنس میں حالیہ ترقی کی وجہ سے کئی زہین سسٹم وجود میں آئے ہیں جنہوں نے صارفین کی سہولت اور اطمینان کو پہلی ترجیح دینے میں مدد کی ہے۔ اس وجہ سے مصنوعات کی ہر قسم کے لیے بے شمار آپشنز موجود ہیں۔ تاہم یہ آن لائن پروڈکٹ لسٹنگ کی ایک قیمت ہے اور اس لیے آپ کوچننے اور منتخب کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو کیا چاہیے۔ نیچے گاڑیوں کی اسیسریز کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جس سے ممکنہ طور پر آپ کی گاڑی کی کارکردگی اور دکھاوٹ بہترین ہوجائے گی۔

ہائی پریشر کار واشر

pressure-washer-car

ہائی پریشر کار واشر خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے تا کہ آپ کی گاڑی کو چمکا کر دھویا جاسکے۔ یہ ڈرٹ برسٹر آپ کی گاڑی پر سے جمے ہوئے داغ اور کیچڑ ہائی پریشر سے اتار دیتا ہے۔ یہ پروڈکٹ 18500 روپے میں دستیاب ہے اور آپ کی گاڑی کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ایئر کنڈیشنر کلینر:

aircon-cleaner

ایس ٹی پی ایئر کنڈیشنر کلینر گاڑی کے اے سی سسٹم کو صاف کرنے اور اس میں موجود جراثیم ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایس ٹی پی ایئر کنڈیشنر آپ کی گاڑی کے اے سی کی کارکردگی کو صرف 1080 روپے میں بحال رکھتا ہے۔

ریڈی ایٹر فلش:

radiator-flush

ایس ٹی پی ریڈی ایٹر فلش آپ کی گاڑی کی کارکردگی برقرار رکھنے کا بہترین حل ہے۔ یہ آپ کی گاڑی کے کولنگ سسٹم میں موجود تمام زنگ اور آلودہ پانی کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ انتہائی کارآمد کار فلوئڈ 798 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

لیدر کیئر جیل:

leather-care-gel

لیدر سیٹس اور گاڑی کے اندرونی حصہ میں موجود لیدر کو صاف کرنے کے لیے آرمرآل لیدر کیئر جیل بہترین ہے۔ تیز دھوپ، گرمی اور گرد سے آپ کی گاڑی کا لیدر خراب ہوسکتا ہے۔  آرمر آل آپ کی گاڑی میں موجود لیدر کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے اور 898 روپے میں دستیاب ہے۔

کار ونڈو کرٹن:

car-window-curtain

ونڈو اور بیک سکرین کے پردے آرام دہ ڈرائیو کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ یہ آپ کی گاڑی کو تیز دھوپ سے بچاتے ہیں اور اسے ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ پاکستان میں رہتے ہوئے جہاں شدید گرمی ہوتی ہے وہاں ہمارے لیے کار کرٹن خریدنا لازمی ہوجاتا ہے۔

کار چابی ڈیوائس:

chabi-device

کار چابی ڈیوائس آپ کی گاڑی کو لاک اور ان لاک کرنے کے لیے گاڑی کی چابی کا جدید متبادل ہے۔ یہ ڈیوائس ایک ایپلی کیشن کے ساتھ کام کرتی ہے جسے آپ کے فون میں انسٹال کیا جاتا ہے۔ جس کی مدد سے آپ اپنے فون سے براہ راست اپنی گاڑی لاک/ان لاک، سٹارٹ/ بند، اور اس کا اے سی آن/آف کر سکتے ہیں۔ کار چابی ڈیوائس 4999 روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔

اینٹی رسٹ کار کولنٹ:

car-coolant

شدید گرمیوں میں گاڑی کے انجن کو ہیٹ اپ ہونے سے بچانے کے لیے اینٹی رسٹ کار کولنٹ خصوصی طور پر بنایا گیا ہے۔ کار کولنٹ 350 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

خاص ماڈلز کی اسیسریز:

کرولا الٹس کے واٹر پروف ڈی آر ایل:

daytime-running-lamps

کرولا الٹس کی چلتی ہوئی لائٹ بار مجموعی طور پر اس گاڑی کے سامنے کی دکھاوٹ میں شاندار اضافہ کرتی ہیں۔ یہ لائٹ بار سیٹ واٹر پروف ہے اور آپ کی گاڑی کی ہیڈلائٹس کے آوٹ لائن پر شاندار نظر آتا ہے۔ لائٹ بار سیٹ 7500 روپے میں دستیاب ہے۔

ٹیوٹا کرولا 2014-17 کی جی ایل کے سٹائل ٹیل لائٹس:

corolla-backlights

ٹویوٹا کرولا کی یہ ٹیل لائٹس آپ کی گاڑی کو ایک سپورٹی دکھاوٹ دیتی ہیں جو اسے باقی سب گاڑیوں سے ممتاز بناتا ہے۔ جی ایل کے سٹائل ٹیل لائٹس 12400 روپے میں خریدی جاسکتی ہیں۔

ہونڈا سوک 2016-17 ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس:

honda-civic-2016-led-headight

ہونڈا سوک 2016-17 کے خوبصورت اور مرضی سے بنائے گئے ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس کی قیمت 54999 روپے ہے۔ یہ آپ کی سوک کو سامنے سے ایک سپورٹی دکھاوٹ دیتے ہیں۔ یہ لیمپس پائیدار، اعلی کوالٹی اور پرفیکٹ ڈیزائن کے حامل ہیں۔

آپ اوپر بتائی جانے والی تمام اسیسریز کو پاک وہیلز آٹو شاپ سے آن لائن خرید سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.