یاماہا پاکستان میں YBR-Z لانچ کرنے والا ہے

3 177

یاماہا کے اندرونی زرائع کی اطلاعات کے مطابق کمپنی اپریل 2017 میں YBR-Z لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ امید ہے کہ اس بائیک میں 125cc کا انجن ہو گا اور اس پر ایک انتہائی پسندیدہ فلیٹ سیٹ ہو گی جبکہ اس کا فیول ٹینک کافی حد تک سیدھا ہوگا۔ آسان الفاظ میں یاماہا YBR-Z ایک فیملی بائیک ہوگی جس کی قیمت اور فیچرز ہونڈا سی جی 125 کا مقابلہ کرنے کی غرض سے بنائے گئے ہیں۔

یاماہا پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں اپریل 2015 میں واپس آیا اور یہ تب سے اب تک YBR اور YBR-G لانچ کر چکا ہے۔ YBR کے یہ دونوں ماڈل غصیلے ڈیزائن کے ہیں جس کا مقصد نوجوان خریداروں کو ٹارگٹ کرنا تھا۔ YBR-Z کے زریعے کمپنی اپنی مین سٹریم کی مصنوعات میں اضافہ کر رہی ہے اور یہ صارفین کے ایک بڑے طبقے کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ زرائع نے انکشاف کیا کہ یہ موٹر بائیک YBR  اور YBR-G والے انجن سے ہی لیس ہوگی۔ YBR-Z کا بنیادی فرق یہ ہوگا کہ اس میں الائے رم، ڈسک بریک اور ڈاؤن فورس ڈیزائن نہیں ہوگا۔ جبکہ یہ بائیک پہلی بائیکس کے برعکس ایک سیلف سٹارٹ بٹن اور کِک سٹارٹ سے لیس ہوگی۔ امید ہے کہ اس بائیک کی قیمت 110000  روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

پاک وہیلز کے ساتھ رہیے کیونکہ ہم اس بائیک کے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.