پاکستان میں نئی SUVs متعارف کروانے میں سانگیونگ کی دلچسپی
ایسا لگتا ہے کہ کوریائی مینوفیکچررز نے پاکستان کی آٹوموٹو صنعت پر نظریں جما لی ہیں۔ اب تک ہیونڈائی اور کیا ملک میں داخل ہو چکے ہیں، اور اب ایک اور کوریائی آٹوموٹو برانڈ سانگیونگ (SsangYong) موٹر اگلے سال مقامی مارکیٹ میں اپنی SUVs جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ادارے کے اعلیٰ حکام پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور ڈائیہان دیوان موٹرز کے نمائندگان سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ادارہ پاکستان میں SUVs کا اجراء کرنے کے اپنے منصوبوں کو حتمی صورت دے رہا ہے۔ سانگیونگ موٹر اعلیٰ معیار کی SUVs بنانے میں سبقت رکھتا ہے۔ اب تک ادارہ ٹیوولی، XLV، ریکسٹن اور کورانڈو وغیرہ جیسی مختلف SUVs بنا چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائیہان دیوان موٹر کمپنی سب سے پہلے مارکیٹ میں سانگیونگ کی ٹیوولی لانچ کرے گی۔
واضح رہے کہ ڈائیہان دیوان موٹر نے حال ہی میں براؤن فیلڈ درجہ حاصل کیا ہے اور اس کے فوراً بعد کمپنی نے بالکل نئی 2600cc ڈائیہان شہہ زور منی ٹرک/پک اپ پیش کی تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر سکےاور ایک مرتبہ آٹوموبائل مارکیٹ میں اپنی موجودگی ثابت کرے اور قدم جما سکے۔
ٹیوولی دو مختلف انجن آپشنز کے ساتھ آتی ہے، ایک پٹرول 1600cc اور دوسری ڈیزل 1600cc ۔ گاڑی کی لمبائی چوڑائی کچھ یوں ہے:
لمبائی (ملی میٹر): 4,202
چوڑائی (ملی میٹر):1,798
اونچائی (ملی میٹر): 1,590
ویل بیس (ملی میٹر): 2,600
اس SUV کا پٹرول ویریئنٹ 4,600 rpm پر 160 Nm پیدا کرتا ہے، جبکہ ڈیزل 1,500-2,500 rpm پر 300 Nm پیدا کرتا ہے۔
سانگیونگ کی ٹیوولی سے ہٹ کر دیکھیں تو ممکن ہے کہ دیگر گاڑیاں بنانے والے بھی رواں سال کے اختتام تک یا 2019ء کی پہلی ششماہی میں اپنی SUVs جاری کریں جیسا کہ ہیونڈائی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ٹکسن اور سانتا فی اگلے سار جاری کرے گا، اسی طرح کیا اور رینو (رینالٹ) بھی مارکیٹ میں اپنی SUVs متعارف کروائے گا۔ امید کرتے ہیں کہ یہ ادارے اپنی گاڑیاں مارکیٹ میں پیش کریں گے۔
آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ تبصروں میں ہمیں ضرور بتائیے۔