ٹویوٹا نے Daihatsu Bezza پاکستان میں درآمد کرلی

0 208

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے حال ہی میں کراچی، پاکستان میں Daihatsu Perodua Bezza درآمد کی ہے۔

ہمارے ذرائع کے مطابق، یہ ایک ٹیسٹ ڈرائیو ماڈل ہے جسے کمپنی نے ممکنہ طور پر تحقیقی مقاصد اور پاکستان کی سڑکوں پر اس کی کارکردگی جانچنے کے لیے درآمد کیا ہے۔ گویا ٹویوٹا IMC بہت جلد یہ کار ملک میں لانچ کرسکتی ہے۔

کراچی کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی Bezza کی تصاویر اور کار کی رجسٹریشن کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

Daihatsu-Bezza-PW3

Daihatsu Bezza

Daihatsu-Bezza-PW2

Perodua Bezza ایک 1000cc سیڈان گاڑی ہے جسے پہلی بار 2016ء میں ملائیشین آٹوساز کمپنی Perodua نے ٹویوٹا کی سبسڈری Daihatsu کے لائسنس کے تحت لانچ کیا تھا۔

کار دو انجن آپشنز کے ساتھ آتی ہے: 1KR-VE اور 1NR-VE۔ دونوں انجن 5-اسپیڈ منیول یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ ہیں۔

1KR-VE ایک 1.0 لیٹر، 3-سلنڈر انجن ہے جو 6,000 rpm پر 67 hp اور 4,400 rpm پر 91 Nm بناتا ہے، جبکہ دوسری طرف 1NR-VE ایک 1.3 لیٹر، 4-سلنڈر انجن ہے جو 6,000 rpm پر 94 hp اور 4,000 rpm پر 121 Nm پروڈیوس کرتا ہے۔

معیاری خصوصیات:

وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول

اینٹی لاک بریکنگ سسٹم

الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن

2 SRS ایئر بیگز

دہرے ریئر ریورس سنسرز

ایڈوانس ویرینٹ میں درج ذیل اضافی خصوصیات شامل ہیں:

ٹریکشن کنٹرول

سیٹ بیلٹ ریمائنڈر

ملٹی میڈیا ٹچ اسکرین

ریورس کیمرا

فی الحال، یہ کار صرف ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، برونائی اور ماریشس میں دستیاب ہے۔

بہت سے نئے آٹومیکرز کی آمد اور کئی نئی گاڑیوں کے لانچ سے، ایسا لگتا ہے کہ ٹویوٹا IMC نے خود کو مقابلے کے لیے تیار کرلیا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی میدان میں موجود رہنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے ایک بالکل نئی ٹویوٹا رش 2018 پاکستان میں لانچ کی ہے اور اگر XLi اور GLi کو ختم کرنے کی افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں تو کنزیومرز کے لیے Daihatsu Bezza ایک نیا بہترین آپشن ثابت ہوسکتی ہے۔

اس سے متعلق ابھی مزید خبریں متوقع ہیں، لہٰذا بہت جلد مزید اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز دیکھتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.