موڈیفائیڈ ڈائی ہاٹسو کورے – اونر ریوئیو

0 3,516

نئی اور امپورٹڈ کاروں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے اب موڈیفائیڈ گاڑیوں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈائی ہٹسو کورے 2000 کی دہائی کے اوائل میں اپنی غیر معمولی فیول ایوریج اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فیملی ہیچ بیک کار تھی۔ اس بلاگ میں ہم آپ کیلئے موڈیفائیڈ گاڑی لے کر آئے ہیں۔ آئیے اس پروجیکٹ کار پر مزید تفصیل سے بات کرتے ہیں۔

ڈائی ہاٹسو کورے کا ریوئیو

گاڑی کے اونر احمد نے 4 لاکھ میں 2004 ماڈل کورے خریدی اور اسی جاپانی کار ساز کمپنی ڈائی ہاٹسو کی اس کار کو مِرا کے نئے ویریںٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اونر کے مطابق یہ ایک مشکل اور طویل پراجیکٹ تھا لیکن کامیاب ثابت ہوا۔

موڈیفکیشن کی تفصیلات

احمد کے ذہن میں ایک جاپانی کار مِرا موجود تھا اور وہ اپنی کورے کار کو بالکل وہی شکل دینے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ ۔ اونر نے اپنی کورے میں مِرا کا 660 سی سی انجن انسٹال کیا اور بریک پیڈز کے ساتھ ساتھ اس کی سسپنشن میں بھی موڈیفکیشن کی۔ اس کے علاوہ اونر نے مینوئل ٹرانسمشن کو آٹومیٹک ٹرانسمیشن میں تبدیل کیا اور گاڑی کو اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، ایئر بیگز، کنسول، پاور ونڈو اور ڈیجیٹل سپیڈومیٹر جیسے فیچرز سے آراستہ کیا۔

اس کے علاوہ اونے نے مِرا سے ڈیش بورڈ، بکٹ سیٹس، گلاس ہولڈرز اور ایئر کنڈیشنر لے کر کار کے اندرونی حصے کو مِرا کے سپورٹس ایڈیشن ماڈل جیسا بنا ڈالا۔ مزید برآں، روایتی ایگزاسٹ کو بھی ماحولیاتی فوائد کے لیے سٹینلیس سٹیل کیٹلیٹک کنورٹر میں تبدیل کیا۔

فیول ایوریج اور دیکھ بھال

ڈائی ہاٹسو کورے کی دیکھ بھال کبھی بھی مہنگی کار نہیں رہی۔ احمد نے بتایا کہ وہ جرمن لیوبریکینٹس استعمال کرتا ہے اور ہر 8000 کلومیٹر کے بعد تیل بدلتا ہے جس کا خرچہ 8500 روپے تک آتا ہے۔ تاہم، یہ موڈیفائیڈ کار اسے بغیر ایئر کنڈیشنر کے اوسطاً 15 سے 16 کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج فراہم کرتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاتی ہے۔

پروجیکٹ کی لاگت

ڈائی ہاٹسو کورے کو 4 لاکھ میں خریدنے کے بعد اس کی موڈیفکیش پر 11 سے 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ تاہم، اس کی کارکردگی، آسان ڈرائیو اور شاندار فیول ایوریج دیکھ کر یہ ثابت ہوا کہ یہ پراجیکٹ کامیاب رہا۔

کیا آپ اپنی پرانی کار میں موڈیفکیشن کر کے اس کو جدید کار میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ ایسے ہی کئی پراجیکٹس کے بارے میں جاننے کیلئے پاک ویلز کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.