ایس یو ویز کے بعد کیا ایم جی پاکستان میں سیڈان بھی لا رہا ہے؟
ہٹ سیریز MG پاکستان میں کی ایک اور قسط کے ساتھ ہم حاضر ہیں۔ ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ
جاوید آفریدی، جو MG پاکستان میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہیں، نے لوکل مارکیٹ میں MG 5 2021
کی لانچ کا اشارہ دیا ہے۔ آفریدی نے MG 5 سیڈان کی دلکش تصویریں اور گاڑی کی تفصیلات ٹوئٹر
پر شیئر کی ہے۔
MG موٹرز پاکستان میں دو SUVs متعارف کروا چکی ہے، MG HS اور MG ZS۔ کمپنی
2021 کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں MG ZS EV بھی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ جاوید
آفریدی ایک مرتبہ پہلے بھی MG 5 سیڈآن کے ایک پرانے ورژن کی لانچ کا اشارہ دے چکے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ انہوں نے MG سیڈان کا نیا ورژن دکھایا ہے اور عوام سے اس گاڑی کی پاکستانی
مارکیٹ میں قیمت کے بارے میں سوال کیا ہے
SPECIFICATIONS pic.twitter.com/xCsOXulrat
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 3, 2021
MG 5 سیڈان
MG 5 ایک ڈی-سیگمنٹ فیملی سیڈان ہے جو اسٹائلش ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی رکھتی ہے۔ یہ
گاڑی حال ہی میں ستمبر 2020 میں دنیا میں متعارف کروائی گئی ہے اور اس کو خوبصورت شکل و
صورت اور طاقتور فیچرز کی وجہ سے کافی توجہ ملی ہے اور سراہا گیا ہے۔
بین الاقوامی طور پر اس سیڈان کا جدید ورژن دو انجن آپشنز میں آتا ہے، دونوں 1.5-لیٹر SAIC 4-
سلنڈر 16-والو ہیں۔ ایک نیچرلی ایسپائریٹڈ ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے
ساتھ 119 hp پیدا کرتا ہے۔ دوسرا ٹربو چارجڈ ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل یا 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن
کے ساتھ 173 hp پیدا کرنے کے قابل ہے۔
یہ گاڑی ٹیل لائٹس، LED ڈے ٹائم رننگ لائٹس، پروجیکٹر ہیڈ لیمپس اور ایک الیکٹرک سن رُوف
کے ساتھ اسپورٹی ایکسٹیریئر رکھتی ہے۔ انٹیریئر کشادہ اور آرام دہ ہے۔
پاکستان میں لانچ ہونے پر MG 5 سیڈان پاکستان کی پسندیدہ سیڈانز کا بہت سخت مقابلہ کرے گی
یعنی ٹویوٹا کرولا، ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی کا۔
MG پاکستان ہر دوسرے دن نئی MG گاڑیوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور ہم سب کی نظریں اُن
پر لگی ہوئی ہیں۔ کمپنی ملک کے اہم شہروں میں ڈیلرشپ نیٹ ورک کو بھی بڑھا رہی ہے۔ دیکھتے
ہیں کہ برطانیہ میں بننے والی اور چین کی ملکیت یہ آٹوموبائل کمپنی لوکل پاکستانی مارکیٹ میں
کیسی کارکردگی دکھاتی ہے۔