الرٹ! موٹر وے پر فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کا داخلہ بند

0 964

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے موٹر ویز پر فینسی نمبر پلیٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق انھوں نے گاڑیوں پر غیر مجاز نمبر پلیٹس کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس والی کسی گاڑی کو موٹر ویز پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موٹر پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ موٹر ویز پر سفر کرنے کے لیے درست نمبر پلیٹس استعمال کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مہم کے ذریعے غیر مجاز گاڑیوں کی رجسٹریشن سٹیٹس کو چھپانے کے عمل کو بھی روکا جائے گا کیونکہ جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس ایسی گاڑیوں کی شناخت میں مسائل پیدا کرتی ہیں۔ مزید برآں، مجاز نمبر پلیٹس حکام کو کسی جرم یا ٹریفک کی خلاف ورزی کی صورت میں مشکوک گاڑیوں کا سراغ لگانے میں مدد کرتی ہیں۔

دیگر رپورٹس کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے میں اضافہ بھی کرے گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 25 سے 30 سال کے دوران جرمانے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس لیے ان پر نظر ثانی ضروری ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے گزشتہ احکامات

اس سے قبل اگست میں موٹروے پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے ڈرائیورز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2021 کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے کسی بھی ڈرائیور کو موٹر وے پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس وقت پاکستان کورونا کی تیسری لہر سے گزر رہا تھا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کی پالیسیوں سے جعلی نمبر پلیٹس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اس فیصلے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ نتیجہ خیز ہوگا یا نہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.