جھل مگسی 2020 ریس 19 دسمبر 2020 کو منعقد ہوئی کہ جس میں پاکستان بھر سے 72 ڈرائیوروں نے شرکت کی، جن میں 4 خواتین ڈرائیورز بھی شامل تھیں۔ یہ جھل مگسی میں 16 ویں ریس تھی۔ ہم آپ کے لیے اس ریس کی تمام کیٹیگریز کے فائنل نتائج لے کر آئے ہیں۔
کیٹیگری A پریپیئرڈ:
آصف فضل چوہدری نے A پریپیئرڈ کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی کہ جنہوں نے 1 گھنٹہ، 23 منٹ اور 52 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کیا۔ جبکہ نادر مگسی دوسرے نمبر پر آئے کہ جو 1 گھنٹہ 27 منٹ اور 20 سیکنڈ میں فنش لائن تک پہنچے۔ جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے فاصلہ 1 گھنٹہ 27 منٹ اور 37 سیکنڈز میں طے کیا۔
جھل مگسی 2020 – کیٹیگری B پریپیئرڈ:
نعمان خان اس کیٹیگری میں فاتح رہے کہ جنہوں نے فاصلہ 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ اویس خاکوانی 1 گھنٹہ 43 منٹ اور 6 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچے اور دوسرے نمبر پر آئے۔ جبکہ اسد شادی خیل نے 1 گھنٹہ 44 منٹ اور 25 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کیٹیگری A اسٹاک:
A اسٹاک کیٹیگری تیمور خواجہ نے 1 گھنٹہ 36 منٹ اور 24 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کر کے جیتی۔ جیئند ہوت رنر اپ رہے جو 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 40 سیکنڈز میں فنش لائن پر پہنچے جبکہ حاجی وحید لہری نے 1 گھنٹہ 40 منٹ اور 41 سیکنڈز میں ریس مکمل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جھل مگسی 2020 – کیٹیگری A اسٹاک:
سلطان بہادر عزیز اس کیٹیگری میں فاتح قرار پائے کہ جو 1 گھنٹہ 42 منٹ اور 34 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچے جبکہ عزیز رفیق رنر اپ رہے کہ جنہوں نے 1 گھنٹہ 46 منٹ اور 23 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا۔ اس کے علاوہ دانش پیش امام نے تیسری پوزيشن حاصل کی کہ جو 1 گھنٹہ 47 منٹ اور 59 سیکنڈز میں آخر تک پہنچے۔
کیٹیگری C پریپیئرڈ:
1 گھنٹہ 47 منٹ اور 13 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کر کے گوہر اسلم سانگی اس کیٹیگری میں فاتح قرار پائے۔ جبکہ حمل ہوت رنر اپ رہے جو 1 گھنٹہ 59 منٹ اور 5 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچے۔
جھل مگسی 2020 – کیٹیگری D پریپیئرڈ:
D پریپیئرڈ کیٹیگری ظفر خان بلوچ نے جیتی، جنہوں نے ریس کو 1 گھنٹہ 49 منٹ اور 59 سیکنڈز فنش کیا، جبکہ بیورگ مزاری 1 گھنٹہ 55 منٹ اور 1 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن فلک شیر خان نے حاصل کی جنہوں نے فاصلہ 2 گھنٹے 15 منٹ اور 4 سیکنڈز میں طے کیا۔
جھل مگسی 2020 – کیٹیگری C اسٹاک:
حسان جہاندیر نے 1 گھنٹہ 56 منٹ اور 31 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا، جبکہ محمد مگسی 2 گھنٹہ 3 منٹ اور 7 سیکنڈز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ملک بابر اعجاز نے ریس 2 گھنٹے 9 منٹ اور 32 سیکنڈز میں مکمل کی۔
جھل مگسی 2020 – کیٹیگری D اسٹاک:
شکیل بھرچونڈی 2 گھنٹہ 3 منٹ اور 43 سیکنڈز میں فنش لائن تک پہنچے اور ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ بابر مری دوسرے نمبر پر آئے کہ جنہوں نے ٹریک 2 گھنٹہ 14 منٹ اور 21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ سہیل عباس 2 گھنٹے 21 منٹ اور 47 سیکنڈز میں ریس مکمل کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر آئے۔
جھل مگسی 2020 – کیٹیگری ویمن:
تشنا پٹیل اس کیٹیگری میں جیتی، جو 2 گھنٹہ اور 34 منٹ میں فنش پوائنٹ تک پہنچیں۔ اس کے علاوہ ماہم شیراز رنر اپ رہیں کہ جنہوں نے ریس 2 گھنٹہ 42 منٹ اور 54 سیکنڈز میں مکمل کی۔ زلیخہ نیازی تیسرے نمبر پر آئیں کا وقت 3 گھنٹہ 3 منٹ اور 32 سیکنڈز تھا۔
جھل مگسی 2020 جیپ ریس کے لیے پاکستان میں ہونے والے ٹاپ ایونٹس میں سے ایک ہے۔ یہ ملک میں جیپ ریس کے فروغ کے لیے ایک زبردست ایونٹ ہے۔