کنگ لونگ لاہور میں اسمبلی پلانٹ لگائے گا

بسیں بنانے والا چینی ادارہ کنگ لونگ، شائن آٹوز کے ساتھ شراکت داری میں، پاکستان میں بسوں، ٹرکوں اور کمرشل گاڑیوں کی پیداوار کے لیے لاہور میں اپنا اسمبلی پلانٹ لگائے گا۔ پاکستان آٹو پالیسی 2016-2021ء، کہ جو پاکستان میں سرمایہ کاروں کو…

عالمی سطح پر مسترد کیے گئے “روڈ اسٹڈز” کا پاکستان میں اسپیڈ بریکر کے طور پر استعمال

ایک ایسے عہد میں جب دنیا بھر کے ممالک روڈ اسٹڈز کا استعمال ترک کر چکے ہیں، پاکستان اب بھی ہر شہر کی سڑکوں انہیں بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ 1934ء میں ایک انگریز مؤجد اور کاروباری شخصیت پرسی شا نے روڈ اسڈز ایجاد کیے تھے جو عام طور پر کیٹس…

وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ کا اجراء 15 اکتوبر کو متوقع

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول (ET&NC) کے مطابق وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ کے اجراء کا پورا انحصار وزیر ایکسائز کے فیصلے پر ہے۔ وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر 15 اکتوبر 2018ء کو جاری…

کمہو پاکستان میں ٹائرز بنانے کے لیے سنچری انجینیئرنگ کے ساتھ تعاون کرے گا

جنوبی کوریا کے دوسرے سب سے بڑے ٹائرز بنانے والے ادارے کمہو نے 2028ء تک پاکستان میں ٹائرز بنانے کے لیے پاکستانی ادارے سنچری انجینیئرنگ انڈسٹریز کے ساتھ معاہدے کو حتمی صورت دے دی۔ یہ پاکستان میں ٹائر مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں زبردست مقابلے کی…

یکم اکتوبر سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے ہوں گے

سٹی ٹریفک پولیس انسپکٹر جنرل آف پولیس کے حکم پر یکم اکتوبر سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور اگلی اور پچھلی لائٹس کام نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کا آغاز کرے گی۔ یہ قدم لاہور میں ممکنہ اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔…

لاہور میں ای-چالان سسٹم نافذ

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) نے پنجاب پولیس کے تعاون سے ای-چالان سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ یہ سسٹم کتنا کرگر ہے یہ پہلے ہی لاہور میں آزمائش کے دوران جانچ لیا گیا ہے۔ سسٹم 24 ستمبر سے پورے شہر میں باضابطہ طور پر کام کرنا شروع کرے گا۔…

ای-چالان سسٹم اور خلاف ورزیوں کرنے والوں کے لیے مجوزہ جرمانے

طویل بحث و تمحیص اور تجربات کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے بالآخر ای-چالان سسٹم کو لاہور میں باضابطہ طور پر لاگو کردیا جو آج سے نافذ العمل ہے۔ صوبائی دارالحکومت اس سسٹم کا ہدف ہے تاکہ شہر میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں…

چیلنجز جو پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو درپیش ہوں گے

ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آلودگی نے دنیا کو بطور متبادل ماحول دوست گاڑیوں کی جانب منتقل ہونے پر مجبور کیا۔ دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے ارتقاء کے ساتھ روایتی ایندھن کی ضرورت بھی کم ہوتی گئی۔…

ایک پالیسی جس نے پاکستان کی آٹوموٹو مارکیٹ میں فروخت کو محدود کر دیا

پاکستان کی آٹوموٹو مارکیٹ نے مالی سال 2017-18ء میں زبردست نمو دیکھی اور 2,60,000 یونٹس کی فروخت کے ساتھ سال بھر میں فروخت کی نئی بلندیوں کو چھوا۔ گاڑیوں کی زبردست طلب کے باوجود شرحِ نمو نے زبردست کمی کا مشاہدہ کیا۔ آٹوموٹو مارکیٹ کو پہنچنے…

درآمد شدہ گاڑیوں نے کسٹمز ڈیوٹی ریونیو 24 فیصد اضافے کے ساتھ 97.094 بلین روپے تک پہنچانے میں مدد دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی رپورٹوں کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی 2016-17ء سے 2017-18ء کے عرصے کے دوران 15.4 فیصد سے 15.6 فیصد تک بڑھائی گئی۔ اس عرصے میں بالواسطہ ٹیکسز بدستور 26 فیصد اور فیڈرل ٹیکسز 16 فیصد رہے۔ امپورٹ ڈیٹا…

لگژری گاڑیاں واپس کرنے کے عدالتی فیصلے کی حکم عدولی

حال ہی میں، 20 جون کو سپریم کورٹ نے ایک نیا فیصلہ جاری کیا کہ جس کے مطابق تمام سرکاری اداروں کا لگژری گاڑیوں کے استعمال اور اجراء کے حوالے سے یکساں پالیسی کا پابند ہونا ہوگا۔ خدمات اور انتظامی محکمے نے ان احکامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی…

وزیر اعظم نے JW فورلینڈ آٹوموبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے 30 نومبر 2018ء بروز جمعہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چینی کمپنی چانگشا فوٹون وہیکل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان کے JW SEZ گروپ کے مشترکہ منصوبے کے نتیجے میں پاکستان میں گاڑیاں بنانے کے اولین پلانٹ کے…

بجٹ ‏2019-20ءکس طرح ‎ پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کو متاثر کرے گا

تحریکِ انصاف (PTI) کی حکومت کا پہلا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا کہ جو ملک کے آٹوموبائل سیکٹر کے لیے اچھی اور بُری دونوں خبروں کا حامل تھا۔ آٹوموبائل سیکٹر کے حوالے سے وفاقی بجٹ ‏2019-20ء‎ کی اہم جھلک مقامی طور پر…

سوزوکی آلٹو 660cc: تینوں ویریئنٹس میں بنیادی فرق

نئی سوزوکی آلٹو 660cc کی 8 ویں جنریشن انتظار کے بعد بالآخر آ گئی ہے کہ آٹو مینوفیکچرر نے 15 جون 2019ء کو پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر، اسلام آباد میں متعارف کروا دیا ہے۔ سوزوکی کی مشہورِ زمانہ مہران کے خاتمے نے مقامی آٹو انڈسٹری میں ایک…

گاڑی میں HID لائٹوں کے استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی

ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے گاڑیوں میں HID لائٹوں کے استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے، جو چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور ہیں،  گاڑیوں میں HID لائٹوں کے استعمال کو…