بی آئی اے سی ایکس 25 اور ہونڈا بی آر-وی – ایک مختصر تقابل!
پاکستان آٹو شو میں ہمیں کئی سرپرائز ملے کیونکہ گاڑیاں بنانے والے کئی اداروں نے اس ایونٹ میں اپنی نئی گاڑیاں متعارف کروائیں جس کی ایک مثال BIAC X25 ہے جو لانچ ہونے کے بعد ہونڈا BR-V اور ٹویوٹا رَش کا دُوبدو مقابلہ کرے گی۔
اس تحریر میں ہم X25 کا تقابل ہونڈا BR-V سے کریں گے۔
ہونڈا نے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ صارفین کی توجہ پانے اور اپنی گاڑیوں کی لائن اَپ کو بہتر بنانے کے لیے BR-V لانچ کی تھی۔ پچھلے سال کمپنی نے اس کا ایک فیس لفٹ بھی پیش کیا۔ اب کمپنی BR-V تین مختلف ویرینٹس میں پیش کر رہی ہے، جو یہ ہیں:
- ہونڈا BR-V i-VTEC MT(قیمت: 29,99,000 روپے)
- ہونڈا BR-V i-VTEC(قیمت: 31,49,000 روپے)
- ہونڈا BR-V i-VTEC S (قیمت: 32,99,000 روپے)
یہ MPV پاکستان میں ہونڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ دوسری جانب BIAC اپنی X25 کے دو ویرینٹس پیش کرے گا؛ ایک مینوئل ٹرانسمیشن میں اور دوسرا آٹومیٹک ٹرانسمیشن والا۔ ہو سکتا ہے کہ کمپنی اس گاڑی کو 25 سے 30 لاکھ روپے کی قیمت پر پیش کرے۔
BR-V ایک 1.5 لیٹر انجن سے لیس ہے جو 6600 RPM پر 118 HP اور 4600 RPM پر 146 NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔ BIAC X25 ایک کومپیکٹ کراس اوور ہے جو 1.5-لیٹر A151 انجن سے لیس ہے یورو V اسٹینڈرڈ رکھتا ہے۔ یہ 114 HP اور 148 NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔
BR-V کی پیمائش دیکھیں تو یہ 1666 mm کی اونچائی، 4456 mm کی لمبائی، 1735 mm کی چوڑائی اور 2662 mm کا ویل بیس رکھتی ہے، جبکہ BIAC سینووا کی اونچائی 1545 mm ہے، یہ بالترتیب 4110 mm اور 1750 mm کی لمبائی اور چوڑائی رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا ویل بیس 2519 mm کا ہے۔
ہونڈا BR-Vپاور اسٹیئرنگ، ABS، پاور ڈور لاکس، پاور ونڈوز، ڈی فوگر، کی لیس انٹری، ایئر بیگ وغیرہ جیسے فیچرز سے لیس ہے۔ دوسری جانب X25 میں یہ فیچرز ہیں:
- ABS اور EBD بریکنگ سسٹم
- چوری سے بچانے کے لیے الارم سسٹم
- چائلڈ سیفٹی لاک
- ریئر پارکنگ ریڈار
- ISO FIX ہُکس
- اموبیلائزر
- اگلی اور پچھلی قطار میں 3-پوائنٹ سیٹ بیلٹ
- سینٹرل لاکنگ
دونوں گاڑیاں اندر اور باہر سے کافی خوبصورت ہیں۔ ان دونوں گاڑیوں کا مقابلہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔
ہونڈا BR-V کی مکمل تفصیلات اور خصوصیات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے
X-25 کی مکمل تفصیلات اور خصوصیات نیچے دیکھیں:
اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔