نئی ہیونڈائی ایلانٹرا ہائبڑد کی بکنگ کھول دی گئی
چند روز قبل پاکستان آٹو شو میں کئی نئی گاڑیاں لانچ کی گئیں۔ جن ایک اہم اضافہ نئی ہیونڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ تھی۔ ہم نے پچھلے بلاگز میں اس کی لانچنگ سے لے کر فیچرز، خصوصیات، ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر کی تصاویر اور قیمت تک تمام ضروری تفصیلات آپ کو فراہم کیں۔
بکنگ سے تفصیلات
کمپنی کے مطابق، دلچسپی رکھنے والے صارفین اب اپنے لیے گاڑی مکمل ادائیگی پر بُک کروا سکتے ہیں۔ یعنی کہ بکنگ کیلئے 9924599 روپے ادا کرنا ہوں گی۔
ایلانٹرا ہائبڑد کے فیچرز اور دیگر خصوصیات
انجن اور پاور: گاڑی میں 1.6 لیٹر GDI Atkinson سائیکل 4 سلنڈر انجن کے ساتھ پرمنینٹ میگنیٹ سنکرونس موٹر جڑی ہوئی ہے جو زیادہ سے زیادہ 33 کلو واٹ/43 ہارس پاور اور 170 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس سسٹم کی مجموعی آؤٹ پٹ 139 ہارس پاور اور 264 نیوٹن میٹر ٹارک ہے۔
ڈیزائن اور سٹائل: بیرونی ڈیزائن کے حوالے سے اس گاڑی میں بالکل نیا فرنٹ اور بیک پروفائل دیا گیا ہے جو کمپنی کے پیرامیٹرک ڈیزائن کانسپٹ کو اجاگر کرتا ہے۔ پیرامیٹرک جیول پیٹرن گرِل کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس فرنٹ کو جدید بناتی ہیں۔ بیک پروفائل میں ایل ای ڈی ٹیل لائٹس کار کی مکمل چوڑائی تک پھیلی ہوئی ہیں۔
جہاں تک گاڑی کے سائز کا تعلق ہے، یہ C-سگمنٹ سیڈان 4710 ملی میٹر لمبی، 1825 ملی میٹر چوڑی اور 1430 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ وہیل بیس 2720 ملی میٹر ہے۔
انٹیرئیر: ایلانٹرا کا انٹیرئیر اس کے جدید اور دلکش بیرونی ڈیزائن کے ساتھ بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ اندر قدم رکھتے ہی آپ کو ڈرائیور کے لحاظ سے بنایا گیا کاک پٹ ڈیزائن نظر آتا ہے، جس میں ڈیش بورڈ اور سنٹر کنسول ڈرائیور کی طرف نظر آتا ہے۔
دوسری طرف، مسافر سیٹس کی طرف سادگی اپنائی گئی ہے، جس میں ایک صاف اور سادہ ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ایک شاندار ایل ای ڈی ٹرم ڈیش بورڈ کی لمبائی کے ساتھ پھیلی ہوئی ہے جو سٹیئرنگ کالم سے لے کر پیسنجر ڈور تک جاتی ہے، جس سے اندرونی حصے میں جدیدیت کا تاثر ملتا ہے۔