ہنڈا سٹی کب لانچ ہوگی؟ حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

0 6,142

آخر کار انتظار ختم ہوا! ہںڈا سٹی کل لانچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی کل شام ساڑھے سات بچے لانچ کی جائے گی۔ کمپنی نے اپنے فیس بُک کے آفیشل پیج پر یہ اعلان کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لانچ ہونے والی ہںڈا سٹی 6 جنریشن ہوگی۔

صارفین سنجیدگی سے اس گاڑی کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ کمپنی اب تک 12000 یونٹس بُک کر چکی ہے۔ حیران کن اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے گاڑی سامنے لانے سے پہلے ہی بکنگز کر لیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

متوقع قیمت:

نئی ہنڈا سٹی نے لوکل مارکیٹ میں نیا شور پیدا کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کے فیچرز، خصوصیات، آفیشل لانچ کی تاریخ اور گاڑی کی قیمت نہیں بتائی گئی جبکہ مبینہ طور پر ہنڈا سٹی کے 12000 یونٹس بُک کروا لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 1200 سی سی کی قیمت 2725000 روپے ہے جبکہ 1200 سی سی مینوئل ٹرانمیشن گاڑی کی قیمت 2525000 روپے کے قریب ہو سکتی ہے۔ ایسا ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کیوں کہ CVT کی قیمت تقریبا 200000 روپے ہے۔

نئی ہنڈا سٹی کے ویرینٹس:

نئی ہنڈا سٹی کے 5 ویرینٹس دستیاب ہوں گے جن میں سے دو ویرینٹس 1200 سی سی انجن دئیے گئے ہیں جبکہ دیگر تین ویرنٹس میں انجن کی پاور 1500 سی سی ہے۔ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ 1200 انجن 89 ہارس پاور اور 114Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان میں سے دو مینوئل جبکہ تین CVT ٹرانسمیشن ویرینٹس ہیں۔

  • City 1.2L Manual
  • City 1.2L CVT
  • City 1.5L CVT
  • City Aspire 1.5L MT
  • City Aspire 1.5L CVT

مقابلہ:

پاکستان کا سب سے سستا سیڈان سیگمنٹ دن بدن مشہور ہوتا جا رہا ہے جس سے صارفین کے لیے چوائسز بڑھ رہی ہیں جبکہ دوسری جانب کار مینوفیکچررز کے لیے مارکیٹ میں مقابلپ بھی بڑھ رہا ہے۔

نئی ہنڈا سٹی ٹویوٹا یارس، چنگان ایلسون اور پروٹون ساگا کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے؟ ہنڈا سٹی کی قیمتوں کے بارے آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ کا کیا خیال ہے کہ 6 جنریشن ہنڈا سٹی کی یہ قیمت ٹھیک ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.