پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پاکستانی آٹو انڈسٹری گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی تیسری قسط کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کے تحت پروٹون گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی دو گاڑیوں پروٹون ساگا اور پروٹون X70 کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
پروٹون ساگا کی نئی قیمت
ساگا کے تینوں ویرینٹس کی قیمت میں 230000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تینوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- پروٹون ساگا کے سٹینڈرڈ مینوئل ویرینٹ کی قیمت 2349000 روپے سے بڑھ کر 2579000 روپے ہو چکی ہے۔
- پروٹون ساگا کے سٹینڈرڈ آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت 2499000 روپے سے بڑھ کر 2729000 روپے ہو چکی ہے۔
- پروٹون ساگا کے ایس آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت 2619000 روپے سے بڑھ کر 2849000 روپے ہو چکی ہے۔
پروٹون X70
کمپنی نے پروٹون X70 کے دونوں ویرینٹ کی قیمت میں 650000 روپے اضافہ کیا ہے۔ دونوں ویرینٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
- پروٹون X70 کے پریمیم FWD ویرینٹ کی قیمت 5750000 روپے سے بڑھ کر 6400000 روپے ہو چکی ہے۔
- پروٹون X70 کے ایگزیکیٹیو AWD ویرینٹ کی قیمت 5400000 روپے سے بڑھ کر 6050000 روپے ہو چکی ہے۔
خیال رہے کہ ڈالر ریٹ، فریٹ اور شپنگ کی لاگت میں اضافے کو گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتایا گیا ہے۔
پروٹون کے بعد اب ٹویوٹا، سوزوکی، ہںڈا، کِیا، چنگان، ہیونڈائی اور دیگر کمپنیز بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
پروٹون ساگا اور پروٹونX70 کی نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ پروٹون گاڑیاں ان نئی قیمتوں کے قابل ہیں؟ کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔