اب 1 روپے میں گاڑی رجسٹر کروائیں۔۔۔
بجٹ 2021-22 میں خیبر پختوانخواہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے عوام اب 1 روپے میں اپنی گاڑی رجسٹر کروائیں۔ خیبر پختوانخواہ کے وزیر خزانہ اور صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک روپے میں اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کروائیں اور اپنے صوبے پر فخر کریں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ نئ پالیسی 2500 سی سی انجن تک کی گاڑیوں پر لاگو ہوگی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے تمام رہائشیوں کیلئے رجسٹریشن فری ہے جس کا مقصد شہریوں اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ صوبے میں رجسٹر نہ ہونے والی گاڑیوں کو فری رجسٹر کروائیں۔
یونیورسل نمبر پلیٹ
تیمور خان جھگڑا نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن آن لائن رجسٹریشن تک رسائی آسان کرنے اور یونیورسل نمبر پلیٹس متعارف کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایسے میں اگر آپ خیبر پختوانخواہ کے شہری ہیں تو اپنی گاڑی رجسٹر کروا لیں۔
یقینا یہ شہریوں کے لئے ایک بہت بڑا اعلان ہے جو شہریوں کو آسانی اور جلدی سے اپنی گاڑیاں رجسٹر کروانے کی جانب راغب کرے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 850 سی سی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ دئیے جانے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے۔
2. Excise and Taxation ready to introduce a universal KP number plate, and an easy to access online registration.
Proud to work in a team led by CM @IMMahmoodKhan that is transforming the province. pic.twitter.com/7AoQcx68NX— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) June 18, 2021
حالیہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم کر دی گئی ہے جبکہ سیلز ٹیکس 17 فیصد سے 12.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔
قومیا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کردیا گیا ہے یعنی سیلز ٹیکس میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سوزوکی آلٹو، پرنس پرل، سوزوکی بولان اور یونائیٹڈ براوو کی قیمتوں میں کمی ایک لاکھ روپے سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت الیکٹرک وہیکلز کو سپورٹ کرنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نےٹیکس میں اس قدر کمی کر دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔