حکومت کی جانب سے درآمدی پابندیوں میں نرمی کے بعد گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں معمولی اضافہ ہوا۔ تاہم، گرتی ہوئی معیشت کی وجہ سے چیلنجز برقرار ہیں۔ جس کی ایک اور وجہ معاشی غیر استحکم ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 میں کاروں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں 7,579 یونٹس کے مقابلے 8,312 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ تاہم، سال بہ سال سیلز کی بات کریں تو 26 فیصد کی قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے۔ کار سازوں نے گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 11,288 کاریں فروخت کیں۔
بائکس
اسی طرح، بائکس کی فروخت میں گزشتہ ماہ 22 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اگست 2023 میں 86504 بائکس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 105479 یونٹس فروخت ہوئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جاپانی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی ہنڈا نے اسی عرصے کے دوران 95056 بائیکس فروخت کیں۔ جس سے یونٹس میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس اگست میں پاک سوزوکی نے فروخت میں 36 فیصد کی کمی دیکھی، گزشتہ ماہ اگست میں 1722 کے مقابلے میں 1096 یونٹس فروخت ہوئے۔
ٹرک اور بسیں
ٹرک کی فروخت میں 15 فیصد ماہ بہ ماہ (MoM) کا قابل ذکر اضافہ ہوا جبکہ بسوں کی فروخت میں 6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ جیپ اور پک اپ کی بات کریں تو پک اپ کی فروخت میں 53 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جیپ کی فروخت میں 5 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن
ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر 23 میں اگست میں 1548 گاڑیوں کے مقابلے میں 1595 یونٹس فروخت ہوئے۔
ہنڈا اٹلس کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کار کمپنی کی سیلز میں 99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے اگست 23 میں 674 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 1342 یونٹس فروخت کیے۔
پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 1 فیصد کمی واقع ہوئی، جولائی میں 4268 کاروں کے مقابلے 4234 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
ہیونڈائی نشاط کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست میں 778 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 820 یونٹس فروخت ہوئے ۔
کار وائز سیلز بریک ڈاؤن
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 2551 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 332 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 359 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 506 یونٹس، سوزوکی بولان کے 229 یونٹس اور سوزوکی راوی کے 257 یونٹس فروخت کیے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 1,050 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 545 یونٹس فروخت کیے۔
ہونڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 1,160 یونٹس اور BR-V اور HR-V کے 182 یونٹس فروخت کیے۔
ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 97 یونٹس، سوناٹا کے 126 یونٹس، پورٹر کے 177 یونٹس، اور ٹکسن کے 420 یونٹس فروخت کیے ہیں۔