گزشتہ ماہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، پاما رپورٹ

0 1,755

گاڑیوں کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باوجود سیلز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ماہ اپریل میں گاڑیوں کی فروخت میں 18 فیصد کمی کے بعد مئی میں سیلز 2 فیصد بڑھی ہیں۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے مئی 2022 میں گاڑیوں کی ماہانہ سیلز کے اعداد و شمار شئیر کیے ہیں۔ PAMA کی جانب سے شئیر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری نے مئی میں کُل 22893 کاریں فروخت کیں۔ اپریل میں فروخت کیے جانے والے 22370 یونٹس کے مقابلے میں یہ ماہ بہ ماہ 2 فیصد اضافہ ہے۔

کمپنی کے لحاظ سے سیلز میں کمی

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کی سیلز میں اضافہ جبکہ فارچیونر اور ریوو کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 5882 یونٹس فروخت کیے۔ (ماہ بہ ماہ اضافہ: 2 فیصد)

ہنڈا اٹلس نے اپریل میں 2629 جبکہ مئی میں 2910 یونٹس فروخت کیے۔ (ماہ بہ ماہ اضافہ: 11 فیصد)

دوسری جانب ہیونڈائی نشاط نے مئی میں صرف 1710 یونٹس فروخت کیے ہیں۔ (ماہ بہ ماہ کمی:1 فیصد)

اسی طرح پاک سوزوکی کی نئی آنے والی گاڑی سوئفٹ بھی کمپنی کی سیلز میں کوئی اضافہ لانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ کمپنی نے مئی میں 12212 یونٹس فروخت کیے۔ (ماہ بہ ماہ کمی:3 فیصد)

دیگر تمام کار کمپنیاں کِیا لکی موٹر، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون پاما ممبرز نہیں ہیں۔ لہذا، ان کی سیلز کے اعداد وشمار اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔

گاڑیوں کے لحاظ سے سیلز میں کمی

سوزوکی نے آلٹو کے 5461 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 1270، سوزوکی ویگن آر کے 2258، سوزوکی سوئفٹ کے 1744، سوزوکی بولان کے 723، اور سوزوکی راوی کے 756 یونٹس فروخت ہوئے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 4263 یونٹس اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 1619 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سوک اور سٹی کے 2681 یونٹس اور BR-V کے 229 یونٹس فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 594 یونٹس، سوناٹا کے 400، پورٹر کے 77، اور ٹوسان کے 639 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.