چنگان لیومن EV کی رونمائی کر دی گئی، تصاویر دیکھیں

1 23,271

 

چنگان نے پاکستان آٹو شو PAPS (2024) میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لیومِن کی نقاب کشائی کی۔ کمپنی نے ابھی تک گاڑی کی تفصیلات، خصوصیات، یا قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم چنگان کے عہدیداروں نے ہمیں بتایا کہ اس گاڑی میں 28 کلو واٹ کی بیٹری ہے جو 300 کلومیٹر فی چارج رینج فراہم کرتی ہے اور 83 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ ممکنہ لانچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آفیشل نے کہا کہ فی الحال لانچ کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے، کیونکہ کمپنی پہلے مارکیٹ کا جائزہ لے گی اور قیمت کے لحاظ سے بھی صورتحال دیکھے گی، پھر اس کے بعد اس گاڑی کی مقامی طور پر اسمبل کی گئی یونٹس متعارف کروائے گی۔ فی الحال، شو میں CBU یونٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔

گاڑی کی تصاویر ذیل میں دی گئی ہیں:

انٹرنیشنل فیچرز اور خصوصیات

جب تک گاڑی کے آفیشل فیچرز اور تفصیلات سامنے نہیں آتیں، یہاں انٹرنیشنل فیچرز دئیے گئے ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیومِن کارن مِنی EV دو ویرینٹس میں آتی ہے۔ ایک 35 کلو واٹ  LFPبیٹری کے ساتھ ہے جو 48 ہارس پاور پیدا کرتی ہےجبکہ دوسرا ویرینٹ 210 کلومیٹر تک کی رینج فراہم کرتی ہے جس میں 30 کلو واٹLFP  بیٹری سے چلتا ہے اور 41 ہارس پاور پیدا کرتا ہے اور اس کی رینج 150 کلومیٹر تک ہے۔ دونوں ویرینٹس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 101 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

چنگان نے پہلے اپنی آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ایک اینیمیشن ویڈیو شیئر کی تھی جس میں Lumin Corn کی جھلک دکھائی گئی تھی۔ ویڈیو میں ہم گاڑی کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دلچسپ تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ گاڑی میں دو دروازے، چار سیٹس، گول LED لائٹس، پاپ-آؤٹ ڈور ہینڈلز، انجن پوش سٹارٹ، انفوٹینمنٹ سکرین، ایل سی ڈی میٹر، کلائمیٹ کنٹرول سسٹم، اور فلیٹ باٹم سٹیئرنگ وہیل شامل ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ چنگان پاکستان جلد ہی اس منی EV کو پاکستان میں لانچ کرے گا کیونکہ EVs اس وقت مقامی مارکیٹ میں بے حد مقبول ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.