ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ 2025 – سنیل منج کا ریوئیو

0 13,238

پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ سیڈان، 2025 ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ، ہنڈائی نشاط موٹرز کے تعاون سے مارکیٹ میں قدم رکھ رہی ہے۔ یہ گاڑی ہنڈائی کی انٹرنیشنل CN7 لائن اپ کا حصہ ہے، جسے پاکستانی مارکیٹ کے لیے نئے چہرے کے ساتھ ایلانٹرا نام کے تحت پیش کیا گیا ہے۔ یہ ایک سی سیگمنٹ سیڈان کے طور پر مارکیٹ میں موجود مقبول ماڈلز جیسے ہنڈا سوک اور ٹویوٹا کرولا کا مقابلہ کرے گی۔

ایکسٹیرئیر ڈیزائن

2025 ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ میں دلکش ایکستیرئیر ڈیزائن دیا گیا ہے۔ اس کی فرنٹ گرِل “پیرا میٹرک جیول” سٹائل میں ہے۔ یہاں آپ کو ریٹریکٹیبل سائیڈ مررز، سلِم ڈی آر ایلز اور LED ہیڈ لائٹس نظر آتی ہیں۔ گاڑی کا منفرد خم دار ڈیزائن، جس میں ہنڈائی کے پریمیئم سوناٹا کی جھلک موجود ہے، اسے ایک پُرتعیش شکل دیتا ہے۔

گاڑی کی پچھلی جانب کنٹینیوس LED لائٹس اور ڈفیوزر اسٹائل بمپر دیا گیا ہے۔ شارک فِن اینٹینا اور سنگل ٹون پینٹ کے ساتھ 16 انچ کے الائے ویلز اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ مزید سہولت کے لیے گاڑی میں 402 لیٹر ٹرنک اور سمارٹ انٹری سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کے کیبن کی بات کریں تو ایلانٹرا ہائبرڈ ایک ڈرائیور سینٹرک کاک پٹ کے ساتھ جدید فیچرز کا مجموعہ ہے۔ اس میں نیا سیج گرین کلر آپشن متعارف کرایا گیا ہے جو اسے ایک نئی تازگی بخشتا ہے۔ اس کا 8.1 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم اور 10.1 انچ کا ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر مختلف معلومات جیسے کہ رفتار، رینج، ڈرائیونگ موڈ، فیول اکانومی، اور انجن ٹمپریچر فراہم کرتے ہیں۔ یہاں آپ کو لیدر سٹیئرنگ ویل، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، اور 8 وے ایڈجسٹ ایبل اور لمبر سپورٹ کے ساتھ ہیٹڈ وینٹیلیٹڈ سیٹسں دی گئی ہیں۔

گاڑی میں دی گئی دیگر جدید خصوصیات میں وائرلیس چارجنگ، 12V بیٹری بٹن، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور پارکنگ سنسر شامل ہیں۔ ریورس کیمرہ ڈائنامک گائیڈ لائنز کے ساتھ پارکنگ کو آسان بناتا ہے۔ تین ڈرائیونگ موڈز (اسپورٹ، ایکو، اور سمارٹ) ایک ہموار ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرتے ہیں، جبکہ اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے، اور سن روف جیسے فیچرز ڈرائیونگ کے تجربے کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔ سکیورٹی کے لحاظ سے، ABS، EBD، ہِل اسسٹ، بریک اسسٹ، اور دو ایئربیگز کے ساتھ سیفٹی یقینی بنائی گئی ہے۔

انجن اور فیول اکانومی

انجن کی بات کی جائے تو 2025 ہنڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ میں 1.6 لیٹر ان لائن 4 سلنڈر انجن دیا گیا ہے، جو 139 ہارس پاور اور 260 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس میں 6 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن موجود ہے، جو پرفارمنس اور فیول ایوریج کے درمیان توازن فراہم کرتا ہے۔

ایلانٹرا ہائبرڈ شاندار فیول اکانومی 22 سے 25 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو اسے شہر اور طویل سفر کے لیے موزوں بناتی ہے۔ اس کی مؤثر ہائبرڈ ٹیکنالوجی ایندھن کے استعمال کو کم کر کے ماحول کو بھی صاف رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے اس کی قیمت اور ڈیلیوری کے بارے میں پاک ویلز کا آفیشل بلاگ دیکھیں۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.