کِیا کی پاکستان میں پہلی الیکٹرک کار EV 5 کا فرسٹ لُک ریوئیو
کِیا لکی موٹرزنے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک ایس یو وی EV 5 کی لانچ کے ساتھ ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس گاڑی کے دو ویرینٹس، شارٹ رینج اور لانگ رینج، لانچ کیے۔ یہ کار کارکردگی اور ماحول دوستی، دونوں معیارات پر پورا اترتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ EV 5 الیکٹرک SUV مارکیٹ میں ایک دلچسپ انتخاب بن جاتی ہے۔
ایکسٹیرئیر
کِیا نے EV5 کو جدید اور ماڈرن فرنٹ کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے، جس میں برشڈ ایلومینیم گرِل اور جدید DRLs شامل ہیں۔ ہیڈلائٹس گاڑی کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہیں جبکہ فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز گاڑی میں بیٹھے مسافروں کی سیفٹی کو بڑھاتے ہیں۔ اس کا سائیڈ پروفائل باریک اور نفیس ہے، جس میں پوشیدہ دروازے کے ہینڈلز، برشڈ ایلومینیم اور پیانو بلیک ایکسنٹس والے ویلز شامل ہیں، جو لانگ رینج ویرینٹ میں 19 انچ اور شارٹ رینج ویریئنٹ میں 18 انچ دستیاب ہیں۔
رئیر پروفائل کی بات کریں تو یہاں سٹائلش LED بریک لائٹس، شارک فن اینٹینا اور برشڈ ایلومینیم بمپر کے ساتھ ڈفیوزر موجود ہے۔ گاڑی کا ٹرنک 500 لیٹر سے زیادہ سٹوریج فراہم کرتا ہے اور آٹو-بوٹ فیچر سے لیس ہے۔ مزید برآں، 60/40 سپلٹ رئیر سیٹس اور ٹائر کٹ کے لیے اضافی جگہ بھی موجود ہے۔
اندرونی حصہ
EV5 کا اندرونی حصہ ماحول دوست ڈیزائن اور جدید خصوصیات کا حسین امتزاج ہے۔ کیبن دو رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں بیج اور نیلا رنگ شامل ہے۔ سیٹسں 8 وے ایڈجسٹ ایبل ہیں، جن میں ہیٹنگ، وینٹیلیشن، اور مساجر کی خصوصیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہیٹڈ سٹیئرنگ وہیل بھی کمفرٹ میں اضافے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
گاڑی میں دی گئی تین سکرینز ڈرائیونگ کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔ جن میں 12.1 انچ انفوٹینمنٹ ڈسپلے، 5.1 انچ کلائمٹ کنٹرول سکرین اور 12.1 انچ انفارمیشن کلسٹر شامل ہیں۔ ایک ہیڈ اپ ڈسپلے اور جدید گیئر شفٹر بھی گاڑی میں موجود خصوصیات میں شامل ہیں۔ مزید سہولت کے لیے وائرلیس چارجنگ، 12 واٹ چارجنگ کی صلاحیت اور پینورامک سن روف بھی شامل ہے۔
بیٹری اور چارجنگ
لانگ رینج ویریئنٹ میں 88.1 kWh کی طاقتور بیٹری موجود ہے، جو 620 کلومیٹر کی متاثر کن رینج فراہم کرتی ہے۔ یہ الیکٹرک کار 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک صرف 6.1 سیکنڈ میں پہنچ جاتی ہے۔ کِیا EV5 دو چارجنگ آپشنز کو سپورٹ کرتی ہے جن کیں AC اور DC شامل ہیں۔ ڈی سی فاسٹ چارجنگ سے گاڑی کو 10% سے 80% تک چارج کرنے میں صرف 38 منٹ لگتے ہیں، جو کہ 350 kW چارجر کے ذریعے ممکن ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے اچھی آپشن ہے جو گاڑی کو جلدی چارج کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیکنالوجی
یہ SUV جدید ترین ADAS خصوصیات سے لیس ہے، جن میں لین اسسٹ، لین کیپ، فرنٹ اور رئیر کولیشن وارننگ، اور بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ شامل ہیں۔ سمارٹ کروز کنٹرول بھی مزید آسانی فراہم کرتا ہے۔ اس میں 4 ڈرائیو موڈز ہیں: ایکو، نارمل، سپورٹ، اور Snow۔ EV5 میں کلائمیٹ اور والیوم کنٹرول کے لیے ہارڈ بٹن بھی شامل ہیں۔
گاڑی کی قیمت کی تفصیلات اور دستیاب رنگوں کے لیے، براہ کرم PakWheels کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔