چنگان لیومِن EV کے فیچرز اور خصوصیات

1 35,685

چنگان پاکستان نے پاکستان آٹو شو، جو PAAPAM کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، میں اپنی مِنی الیکٹرک کار لیومِن ای وی کی رونمائی کی ۔ کل ہم نے اس گاڑی کی رونمائی کی خبر شیئر کی، لیکن کمپنی نے گاڑی کی کوئی تفصیل شئیر نہیں کی۔ تاہم، آج کمپنی نے گاڑی کا بروشر جاری کیا ہے جس میں گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات دی گئی ہیں جو ذیل میں درج ہیں۔

اس نئی EV کے دو ویرینٹس ہوں گے جو کہ لیومن ایل اور لیومن ایل ڈی سی شامل ہیں۔

چنگان لیومن مِنی EV کے فیچرز اور خصوصیات

ایکسٹیرئیر

گاڑی کی لمبائی 3720 ملی میٹر، چوڑائی 1700 ملی میٹر، اور اونچائی 1590 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی ویل بیس 1980 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 150 ملی میٹر ہے۔ مزید یہ کہ یہ 14 انچ کے سٹریٹ ویلز کے ساتھ آتی ہے جس کا ٹائر سائز 165/70R14  ہے اور اس میں چار افراد کی بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

دیگر قابل ذکر ایکسٹیرئیر فیچرز میں ہیلوجن پروجیکٹر ایڈجسٹ ایبل اور فالو می ہوم ہیڈلیمپس، ڈی آر ایلز، ایل ای ڈی ٹرن سگنلز، گاڑی کو ریموٹ سے تلاش کرنے کے لیے لائٹ آن سسٹم، چھپے ہوئے بیرونی ڈور ہینڈلز، الیکٹرک ونڈوز اور سائیڈ مررز پر ٹرن سگنلز شامل ہیں۔

یہ گاڑی ویٹ ییلو، ساکورا پنک، ماس گرین، مِسٹ وائٹ اور میگپائی گرے جیسے رنگوں میں دستیاب ہے۔

انٹیرئیر

اس گاڑی میں دو انٹیرئیر آپشنز موجود ہیں جن میں لائٹ گرے اورنج اور گرے بلیک شامل ہیں۔ مزید برآں، گاڑی میں فیبرک سیٹس موجود ہیں۔ اس میں فرنٹ پیسنجر سیٹ کو فولڈ اور سلائیڈ کرنے کے لیے لیور بھی ہے، لائٹ والا ریئر ویو مرر، ملٹی فنکشنل الیکٹرانک پاور سٹیئرنگ وہیل، 12 وولٹ پاور آؤٹ لیٹ، فرنٹ اور ریئر USB پورٹس اور ایک ایئر کنڈیشننگ سسٹم ہے۔

دیگر آپشنز میں 7 انچ LCD ڈرائیونگ انفارمیشن ڈسپلے سکرین، 10.25 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم، کی لیس انٹری، ایپل کار پلے، پُش سٹارٹ اور سمارٹ کی شامل ہیں۔

سیفٹی فیچرز

نئی مِنی EV میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)، آٹومیٹک ڈور لاک جو کسی تصادم کی صورت میں خود بخود کھل جاتا ہے، الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام، اینٹی لاکنگ بریک سسٹم (ABS)، EBD، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکس (AEB)، ہل سٹارٹ اسسٹ (HHC)، ریئر ویو کیمرہ اور دو پارکنگ سینسرز۔

پرفارمنس

گاڑی میں فرنٹ ویل ڈرائیو کے ساتھ ایک پرمنینٹ میگنِٹ سنکرونس موٹر دی گئی ہے جو 47 ہارس پاور اور 83 نیوٹن میٹر کا ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 101 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

لیومن ایل کی بیٹری کی گنجائش 27.98 کلو واٹ ہے جبکہ Lumin L DC میں 28.08 Kw لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ رینج 301 کلومیٹر فی چارج ہے۔

چارجنگ کی معلومات

اے سی چارجنگ کا وقت بیس ویرینٹ میں 10.5 گھنٹے ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں 10 گھنٹے ہے۔ دوسری طرف ڈی سی چارجنگ کا وقت ٹاپ ویرینٹ کے لیے 35 منٹ ہے۔ بیس ویرینٹ میں DC چارجنگ کا آپشن دستیاب نہیں ہے۔

دونوں ویرینٹس میں ریجینیریٹو بریکنگ اور ایکو + اسپورٹس ڈرائیو موڈز دستیاب ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.