کراچی میں پاک ویلز کار میلے کا انعقاد

0 958

پاک ویلز گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک اور میگا ایونٹ لا رہا ہے کیونکہ ملک کا مشہور کار میلہ اس ہفتے کے آخر میں روشنیوں کے شہر کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تقریب ہال نمبر 6، ایکسپو سنٹر، کراچی میں 17 ستمبر 2023 کو منعقد ہوگی۔ ہم وہاں صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہوں گے۔ اس موقع پر وہاں سیکڑوں گاڑیاں خرید و فروخت کیلئے موجود ہوں گی۔ کراچی شہر نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا اور ہمیں یقین ہے اس بار بھی کراچی کے رہنے والے ہزاروں کی تعداد میں جوش اور جذبے کیساتھ ایکسپو سینٹر کا دورہ کریں گے۔

اس پورے ایونٹ کا بہترین پہلو یہ ہے کہ یہ بیچنے والے اور خریدار دونوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ اگر آپ اپنی کار بیچنا چاہتے ہیں تو موقع پر سینکڑوں گاہک ہوں گے اور اگر آپ خریدار ہیں تو آپ کے پاس انتہائی مناسب قیمت پر سینکڑوں آپشنز موجود ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاک ویلز کار کئیر پراڈکٹس پر 30 فیصد جبکہ پاک ویلز انسپکشن سروس پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی گاڑی کو موقع پر ہی چیک کروا سکتے ہیں اور کم قیمت میں گاڑی حاصل بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسی پیشکش ہے جس سے کوئی گاڑیوں کا مداح انکار نہیں کر سکتا، لہذا ان حیرت انگیز پیشکشوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے حاضر ایکسپو سنٹر ضرور آئیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

اگر آپ اپنی کار بیچنا چاہتے ہیں یا اسے کسی بہترین جگہ پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ذیل میں دئیے گئے طریقے کے مطابق اپنی گاڑی رجسٹر کر سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کی تصدیق اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ ہمارے نمائندے کے ذریعہ رجسٹریشن کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔

  •     یہاں فارم پُر کریں۔
  • آپ کو ہمارے نمائندے کی طرف سے ایک کال موصول ہوگی (اگر آپ کال موصول نہیں کر پاتے تو آپ 042-111-943-357 پر کال کر سکتے ہیں)۔
  • آپ کو پاک ویلز کے بینک اکاؤنٹ نمبرPW A/C Bank Alfalah IBAN: PK83ALFH0028001004507309 پر رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہوگی۔
  • ادائیگی کرنے کے بعد، براہ کرم ہمارے نمائندے کو مطلع کریں تاکہ اس کی تصدیق ہو سکے اور کوڈ جاری کیا جا سکے۔
  • آپ کو پاک ویلز کی طرف سے ایس ایم ایس یا وٹس ایپ کے ذریعے ایک کوڈ موصول ہوگا۔

کار میلے کے ریٹس

  • کار میلے کے لی۔ے درج ذیل چارجز ہیں جو کہ ناقابل واپسی ہیں:
  • 1000 سی سی تک کی کار رینج کے لیے 1500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
  • 1001 سی سی سے 2000 سی سی رینج تک کی گاڑیوں کے لیے 2000 روپے وصول کیے جائیں گے
  • اسی طرح 2001 سی سی گاڑیوں سمیت تمام ایس یو ویز، کراس اوورز، 4×4، جیپ اور جرمن کاروں کیلئے 2500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
  • بکنگ کیلئے محدود سلاٹس موجود ہیں جس کے بعد بکنگ بند کر دی جائے گی۔

پری-بکنگ جمعہ 27 جنوری سے شام 6:00 بجے تک بند ہو جائے گی اس کے بعد اسے کار میلے والے دن کی بکنگ سمجھا جائے گا جو صرف سلاٹس کی موجودگی کے مطابق دسےتیاب ہوگی۔ جس کیلئے فی کار 3000 روپے وصول کیے جائیں گے۔

کسٹمرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر مقام پر پہنچیں تاکہ پنڈال میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

نوٹ

مذکورہ بالا چارجز صرف پرائیویٹ سیلرز کے لیے ہیں، ڈیلرز بزنس ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.