نئی ہنڈا سوِک کا ڈلیوری ٹائم بڑھا دیا گیا
رواں ماہ کے آغاز میں ہنڈا نے 11 جنریشن ہنڈا سوِک 2022 کے 3 مختلف ویرینٹس متعارف کروائے۔ لانچ کے وقت تمام ویرینٹس کی ڈیلیوری کا وقت اکتوبر – نومبر 2022 تھا۔ لیکن صرف دو ہفتوں بعد کمپنی نے انتظار کا وقت بڑھا کر 11 ماہ کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ہنڈا سوِک کے مڈ اور ٹاپ ویریںٹ فروری 2023 میں جبکہ بیس ویرینٹ اگست 2022 میں فراہم کرے گا۔
یعنی کہ سوِک اوریل اور سوک آر ایس کے خریداروں کو 11 ماہ انتظار کرنا پڑے گا جبکہ سوک اسٹینڈرڈ کے خریداروں کو اپنی گاڑی پانچ ماہ میں مل جائے گی۔
“قیمت پر نظر ثانی ہو سکتی ہے” – ہنڈا ڈیلرشپ
اگر آپ کو لگتا ہے کہ ڈیلیوری ٹائم میں اضافہ ایک بری خبر ہے تو آپ کیلئے ایک اور چونکا دینے خبر بھی موجود ہے۔
ہنڈا کی ایک ڈیلرشپ نے ذرائع کو بتایا کہ ہم اپنے صارفین کو بتا رہے ہیں کہ مِڈ اور ٹاپ ویرینٹس کی ڈیلیوری کا وقت بدل کر فروری 2023 رکھ دیا گیا ہے لیکن ہم انہیں یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اُس وقت تک قیمتوں پر نظرثانی ہو سکتی ہے۔
اگر آپ ابھی اپنی نئی سوک بُک کرواتے ہیں تو نہ صرف آپ کو تقریباً ایک سال انتظار کرنا پڑے گا بلکہ اس دوران اگر قیمت بڑھ جاتی ہے تو آپ کو گاڑی حاصل کرنے کے لیے اضافی نئی رقم ادا کرنا ہوگی۔
نئی ہنڈا سوِک کی موجود قیمت
ہنڈا سوک سٹینڈرڈ کی قیمت 5099000 روپے (نیا ڈلیوری ٹائم: اگست 2022)
ہنڈا سوک اورئیل کی قیمت 5399000 روپے (نیا ڈلیوری ٹائم: فروری 2023)
ہنڈا سوک آر ایس کی قیمت 6149000 روپے (نیا ڈلیوری ٹائم: فروری 2023)
سٹینڈرڈ اور اورئیل ویرینٹس کی بکنگ کیلئے 10 لاکھ روپے جبکہ RS ویرینٹ کے لیے 12 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
ڈیلیوری ٹائم میں اضافہ اور قیمت میں متوقع اضافہ سوِک خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کو پریشان کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی کی سیل کیلئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
ہنڈا سِوک کے ڈلیوری ٹائم میں تبدیلی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کے خیال میں ایک سال میں یہ قیمتیں کتنی بڑھ جائیں گی؟