کیا DFSK گلوری 580 پرو واقعی بند ہو گئی ہے؟

0 3,016

چند روز قبل سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں اور رپورٹس گردش کرنے لگیں کہ ڈی ایف ایس کے کی ایس یو وی گلوری 580 پرو کی پروڈکشن روک دی گئی ہے۔ کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ کار بند کر دی گئی ہے۔ تاہم یہ افواہیں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔

کمپنی آفیشل کے مطابق گاڑی کی پروڈکشن بند نہیں ہوئی ہے اور ملک بھر میں بکنگ اور سیلز جاری ہیں۔ آفیشل نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بالکل درست نہیں ہیں کیونکہ ہم اپنے صارفین کو اب بھی کراس اوور ایس یو وی فروخت کر رہے ہیں۔ آفیشل نے مزید کہا کہ صارفین کو ان جھوٹی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور کمپنی ڈیلرشپ سے ایسی خبروں کی تصدیق کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ کمپنی کے اہلکار نے مزید بتایا کہ کمپنی گلوری 580 پرو کی فوری ڈیلیوری دے رہی ہے۔ لہذا، جو کوئی بھی اس پروڈکٹ کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ قریبی ڈیلرشپ پر جا کر معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

گلوری 580 پرو کی نئی قیمت

چند ہفتے پہلے جب وفاقی حکومت نے مالیاتی بجٹ میں نئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تجویز پیش کی تو ہم نے اپنے ایک بلاگ میں آپ کو آگاہ کیا کہ بجٹ کی منظوری کے فوراً بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا ہی ہوا۔

Car Name Price (PKR) Current Tax Proposed Tax (%) Proposed Tax (PKR) Difference in Tax (PKR)
DFSK Glory 580 pro 6,790,000 50,000 2.00% 135,800.00 85,800
Prince K07 2,669,000 25,000 1.50% 40,035.00 15,035

 

نئی ترمیم کے مطابق گاڑیوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس اب پہلے کی طرح ان کے انجن کپیسٹی کی بجائے ایکس فیکٹری قیمت پر وصول کیا جائے گا۔ اس اقدام نے کار سازوں پر زور دیا کہ وہ کار کی قیمتوں میں اضافہ کریں۔

کمپنی کے آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق گلوری 580 پرو کی قیمت میں 135800 روپے اضافہی کیا گیا ہے۔ اسی پرنس  K07اور پرنس پرل کے لیے نیا ایڈوانس ٹیکس بالترتیب 26690 اور 9250 روپے ہے۔

گاڑی سے متعلق پھیلائی افواہ اور قیمت میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.