پیجو ایکٹیو اور پیجو Allure میں کیا فرق ہے؟
پیجو 2008 کے دو ویرینٹس ( پیجو ایکٹیو اور پیجو Allure) لانچ کیے گئے ہیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان دونوں گاڑیوں میں فرق پایا جاتا ہے۔
دونوں گاڑیوں میں کیا فرق ہے؟
کمپنی کے مطابق:
- بیس ویرینٹ پیجو ایکٹو میں 4 ایئر بیگز دئیے گئے ہیں کے جبکہ ٹاپ ویرینٹ پیجو ایلور میں 6 ایئر بیگز دئیے گئے ہیں۔
- بیس ویرینٹ میں کلسٹر 10 انچ کا کوارٹز ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں 10 انچ 3D ہے۔
- ایکٹو ویرینٹ میں پینارامک سن روف نہیں ہے جبکہ Allure میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔
- بیس ویرینٹ میں سیٹیں نارنجی سلائی کے ساتھ فیبرک والی ہیں جبکہ Allure میں سرمئی سلائی کے ساتھ TEP سیٹیں ہیں۔
- بیس ویرینٹ میں فرنٹ گرل شیشے سے بنی ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ کروم فرنٹ گرل کے ساتھ آتا ہے۔
- ایکٹو میں فنگر ٹِپ کنٹرولز ریڈیو + بلوٹوتھ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں جبکہ Allure میں آپ ریڈیو + بلوٹوتھ + کروز کنٹرول کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہم آپ کے لیے بہت جلد دونوں گاڑیوں کے درمیان موجود تفصیلی فرق لائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کار مقامی مارکیٹ میں لوگوں کی پسندیدہ گاڑی بنے گی کیونکہ لکی موٹرز اس سے قبل کِیا سپورٹیج اور کِیا پکانٹو جیسی گاڑیاں کامیابی سے لانچ کر چکی ہے۔
دونوں ویرینٹس کی قیمتیں
پیجو ایکٹیو کی قیمت 5250000 روپے جبکہ پیجو Allure کی قیمت 5850000 روپے ہے۔