رن ان پیریڈ میں نئی کار کیسے چلائیں؟

0 713

کسی بھی نئی گاڑی کا بریکنگ پیرینڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کار کے نئے حصوں کو ایڈجسٹ کرنے میں جو وقت لگتا ہے اسے بریکنگ پیریڈ کہا جاتا ہے جو کہ گاڑی کے ماڈل، مینوفیکچرنگ اور ویرینٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ گاڑی کے بریکنگ پیریڈ کے دوران چند چیزوں سے بچنا ضروری ہے جو کہ ذیل میں درج ہیں۔

  • گاڑی کو زیادہ ریس دینے سے گریز کریں۔ جب پسٹن رنگز دباؤ سے نیچے چلے جاتے ہیں تو رنگز ایک سپرنگ کی طرح چاروں طرف پھیل جاتے ہیں اور انہیں اپنی جگہ پر ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر کمبسشن کی وجہ سے سسٹم پر ہائی پریشر لگایا یا ریس دی جائے تو گاڑی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
  • نئی گاڑی کو آپریٹنگ ٹمپریچر میں چلنے دیں تاکہ گاڑی کے پرزے آپریٹنگ درجہ حرارت تک پہنچتے ہوئے بہتر کام کریں اور لیوبریکینٹ کو مکمل طور پر انجن میں ہر طرف پھیلا سکیں۔
  • نئی گاڑی سے بھاری چیزوں کو مت کھینچیں کیونکہ یہ انجن پر بہت زیادہ بوجھ ڈالتا ہے۔ اس کے علاوہ بھاری چیزیں کھینچنے کیلئے زیادہ ایکسلریشن کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نئی گاڑی کے لیے کافی نقصان دہ عمل ہے۔
  • نئی گاڑی کو ایک مخصوص رفتار پر نہیں چلانا چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ کروز کنٹرول کو استعمال نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ یہ گاڑیوں صرف ایک ہی رفتار فراہم کرتا ہے۔ اگر گاڑی کو مختلف رفتار پر چلایا جائے تو اس کے پرزے درست طریقے سے ایڈجسٹ ہوتے ہیں۔
  • ہارڈ بریکنگ سے اجتناب کرنا چاہئے۔ مولڈنگ کے عمل کی وجہ سے ٹائر کی سطح پر ایک فلم تیار ہوتی ہے۔ ہارڈ بریکنگ گاڑی کی روڈ گرپ کو خراب کر دیتی ہے اور بریکنگ ڈسٹنس کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

See the tip video below:

All the details explained in the video are given in the manuals of the car.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.