الیکٹرک سکوٹر Yadea T5 کا فرسٹ ڈرائیو ریوئیو

0 4,703

چند ماہ قبل ہم نے نئے الیکٹرک سکوٹر Yadea کی مارکیٹ میں لانچ کے بارے آپ کو آگاہ کیا تھا۔ یہ کمپنی چین میں الیکٹرک بائکس کے لیے ایک بڑا نام رکھتی ہے۔ اس کمپنی کو پاکستان کی مقامی موٹر سائیکل کمپنی روڈ پرنس نے متعارف کرایا۔ اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ T5 ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کرتا ہے۔ آئیے اس کے فرسٹ ڈرائیو ریویو کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

اگر آپ باقاعدہ طور پر صرف موٹرسائیکل ہی چلاتے ہیں تو یہ سکوٹر یقینی طور پر آپ کو دیگر بائکس کی نسبت شروع میں منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ لیکن جیسے ہی آپ اس سکوٹر کو سوئچ آن کریں گے تو اس کا ڈیجیٹل میٹر آپ کو ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرے گا۔

فیچرز

T5 کی سب سے پرکشش فیچر اس کی TTFAR ٹیکنالوجی ہے جو کہ ایک ری جنریٹیو بریکنگ سسٹم کی طرف اشارہ کرتی ہے، جو کہ پہلی بار پاکستان میں بائکس میں متعارف کرایا گیا تھا۔ مزید برآں، اس کی ٹاپ سپیڈ 50 کلومیٹر کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم، سپورٹس موڈ میں اس کی رفتار 55 کلومیٹر ہے جبکہ رینج 105 کلومیٹر فی چارج ہے۔  یہ سکوٹر فرنٹ ڈسک بریک کے ساتھ آتا ہے جو کہ خراب جگہوں پر غیر معمولی طور پر کام کرتا ہے جبکہ رئیر ڈرم بریک کی پرفارمنس ایوریج نظر آتی ہے۔

مجموعی طور پر، ایک اچھے معیار کا الیکٹرک سکوٹر ہے جس میں ری جنریٹیو بریکنگ کی ایک حیرت انگیر فیچر ہے جو بائک کی مائلیج بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.