Evee Gen Z کا ایکسپرٹ ریوئیو – سٹوڈنٹس کیلئے بہترین ہے
اگر آپ پیٹرول سے چلنے والی بائیک کا متبادل تلاش کر رہے ہیں جس کی رفتار مناسب ہو اور اس میں کافی فیچرز بھی موجود ہوں تو یہ بائک آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ پہلے ہم نے ای وی سی ون، سی ون ایئر اور سی ون پرو کا ریوئیو کیا تھا لیکن یہ ایوی جین زیڈ الیکٹرک بائک خاص طور پر طلباء کے لیے سب سے زیادہ موزوں لگتی ہے۔ مزید جاننے کے لیے نیچے پڑھیں۔
سٹائل اور ڈیزائن
یہ الیکٹرک بائک بلیک گلاس کے ساتھ سنہری رنگ کے ڈیزائن میں آتی ہے جو پوری بائک میں نظر آتا ہے۔ اس کی ڈیزائن فلاسفی جین زی کے ذوق کی عکاسی کرتی ہے۔ ڈی آر ایل، پارکنگ لیمپ، اور ہیڈلائٹس کے ساتھ، جس پر مختلف جگہوں پر “رَن” کی بیجنگ موجود ہے، یہ بائیک پرانی طرز کی نہیں لگتی۔ اس کے سامنے اور پیچھے کے الائے وہیل میٹ بلیک فِنِش میں آتے ہیں، جبکہ پیچھے کی طرف ایک ریفلیکٹر اور شاندار ہیڈلائٹس کا جوڑا دیا گیا ہے۔
سٹیئرنگ اور دیگر خصوصیات
بائک میں ایک ملٹی فنکشنل سٹیئرنگ ویل کے ساتھ ڈسپلے سکرین موجود ہے جس میں تین سپیڈ موڈز، بیٹری انڈیکیٹر، ہیزرڈ بٹن، سپیڈومیٹر، ہیڈلائٹس، ریورس بٹن اور ڈوئل ہارن شامل ہیں۔ سٹوریج سپیس کے قریب ایک چارجنگ سلاٹ دیا گیا ہے اور ٹرنک میں اتنی گنجائش ہے کہ ہیلمٹ اور چارجر اندر رکھے جا سکیں۔
انجن اور کارکردگی
ایوی جین زیڈ ایک 60 وولٹ گریفین بیٹری، 23 ایمپئرز اور 800 واٹ موٹر کے ساتھ آتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے کیے دعوے کے مطابق یہ بائک 60 سے 65 کلومیٹر فی چارج کی رینج فراہم کرتی ہے۔، لیکن قابل حصول ٹاپ سپیڈ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہے۔ اس میں آگے اور پیچھے دونوں پہیوں پر ڈسک بریکس موجود ہیں جو ہینڈلنگ کو مزید آرام دہ بناتی ہیں۔
آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ مناسب ایکسلریشن اس کو ابتدائی صارفین کے لیے موزوں بناتی ہے اور ہموار سواری فراہم کرتی ہے۔ اس کی چارجنگ کا وقت 7 گھنٹے ہے اور آپ کو مجموعی طور پر 5000 بیٹری سائیکلز ملیں گے۔
اضافی تناظر کے لیے، ایوی جین زیڈ کا فیول موازنہ 70 سی سی بائیک سے کیا جائے تو جو کہ فی کلومیٹر 4 سے 4.5 روپے کے اوپر چلی جاتی ہے۔
حتمی فیصلہ
یہ جین زیڈ بائیک کبھی کبھار سست دکھائی دے سکتی ہے لیکن چونکہ اسے ابتدائی سواروں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ زیادہ سے زیادہ محفوظ ڈرائیو، مناسب پاور اور ایکسلریشن کے ساتھ آتی ہے۔ یہ بائک 170000 روپے کی قیمت کے ساتھ آتی ہے۔ لہذا، اگر آپ ایک طالب علم ہیں اور روزانہ آنے جانے کے لیے ایک بائیک کی تلاش میں ہیں تو یہ شاید ایک قابل غور آپشن ہو۔