خصوصی تصاویر – ایم جی 4 EV پاکستان میں آگئی

0 3,675

پچھلے ہفتے کے آخر میں ہم نے ایم جی پاکستان کی جانب سے 2 الیکٹرک گاڑوں ایم جی 4 اور ایم جی زیڈ ایس کی لانچ سے متعلق خبر شیئر کی تھی۔ آٹو سیکٹر میں جاری تمام غیر یقینی صورتحال کے دوران یہ اعلان حیران کن تھا لیکن ایک خوشخبری بھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایم جی پاکستان نے ان کاروں کی بکنگ شروع کر دی ہے اور جلد ہی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کار کے دو ویریئنٹس ہیں۔ جن میں MG 4 EV ایسنس جو کہ ٹاپ ویرینٹ اور MG 4 EV ایکسائیٹ بیس ویرینٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

یہاں ذیل میں MG 4 EV کے فیچرز اور دیگر نمایاں خصوصیات تفصیل کیستاھ دی گئی ہیں۔

ایکسٹیرئیر

ایم جی 4 EV میں چھ دلکش رنگوں کا آپشن دیا گیا ہے جن میں نیا رنگ وولکینو اورنگ بھی دیا گیا ہے۔ اس کا ایکٹیو گرل سسٹم بیٹری کی توسیع کے لیے زیادہ سے زیادہ ہوا کے بہاؤ کو یقینی بناتا ہے، اور منتخب ماڈلز میں دو ٹون بلیک روف اور ٹوئن ایرو ریئر سپوئلر شامل ہیں۔

انٹیرئیر

گاڑی کے انٹیرئیر کے بات کریں تو آپ کو اس کی پتلی بیٹری اور لمبی وہیل بیس کی بدولت کافی ہیڈ روم اور لیگ روم کے ساتھ ایک کشادہ انٹیرئیر ملتا ہے۔ گاڑی میں 10.25 کا ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ایپل کار پلے اور  اینڈرائیڈ آٹو کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے لیے سپورٹ کرتا ہے۔ فلوٹنگ کنسول پر ایک وائرلیس چارجنگ پیڈ ماڈرن انٹیرئیر کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایم جی پائلٹ

ایم جی پائلٹ، ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم سیفٹی کو بڑھا دیتا ہے۔ اس سسٹم میں ایکٹیو ایمرجنسی بریکنگ، لین کیپ اسسٹ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول اور بہت کچھ جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ بلائنڈ سپاٹ ڈیٹیکشن اور لین چینج اسسٹ جیسے سسٹمز سیفٹی سے متعلق ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں۔

فاسٹ چارجنگ

ایم جی 4 ای وی کو چارج کرنے کی بات کری تو یہ گاڑی صرف 35 منٹ میں 10 فیصد سے 80 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متاثر کن رینج

MG4 EV کی الیکٹرک رینج 323 کلومیٹر فی چارج ہے جو گاڑی کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ اگر آپ ٹرافی لانگ رینج ماڈل کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو گاڑی میں 360 ڈگری پارکنگ کیمرہ اور ہیٹڈ سیٹس جیسے مزید کئی فیچرز ملیں گے۔

اور اب ہمیں MG 4 EV کے پہلے درآمد شدہ یونٹ کی خصوصی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں آپ کسٹم کی جانب سے کلیئر ہونے کے بعد کراچی پورٹ پر کھڑی گاڑی کو دیکھ سکتے ہیں۔ تصاویر میں گاڑی کا فرنٹ، رئیر پروفائل، چارجر اور چابی دکھائی دے رہے ہیں۔

MG 4 EV کی قیمت

اطلاعات کے مطابق یہ گاڑی لاہور پہنچ چکی ہے اور اسے ایم جی شوروم میں رونمائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایم جی پاکستان نے اس نئی کار کے دو ویریئنٹس کی قیمت کا اعلان کیا ہے:

  • MG4 EV ایکسائیٹ کی قیمت 10999000 روپے ہے (فریٹ اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے) ۔
  • MG4 EV ایسنس کی قیمت 12990000 روپے ہے (فریٹ اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے) ۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.