پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں 2020ء ٹویوٹا یارِس کے حوالے سے بڑی امیدیں اور دلچسپی پیدا ہو چکی ہے۔ یہ سیڈان ملک میں ہونڈا سٹی کا مقابلہ کرے گی۔ ہم یارِس کی نئی خصوصی تصاویر لائے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ باضابطہ طور پر لانچ ہونے پر یہ گاڑی کیسی ہوگی۔
یارِس کی لانچ تاریخ:
ہمارے ذرائع کے مطابق اِس نئی سیڈان کی متوقع لانچنگ 27 مارچ کو ہوگی۔ چند عالمی مارکیٹوں میں آپ یارِس کو وِیوس کے نام سے بھی پائیں گے۔ ٹویوٹا یارِس کرولا کے 1.3L ویرینٹس یعنی XLi اور GLi کی جگہ لینے جا رہی ہے۔ یارِس چھ ویرینٹس میں آئے گی:
- GLI MT 1.3: 23.99 سے 24.49 لاکھ روپے
- GLI CVT 1.3: 25.48 سے 25.99 لاکھ روپے
- ATIV MT 1.3: 24.99 سے 25.49 لاکھ روپے
- ATIV CVT 1.3: 26.49 سے 26.99لاکھ روپے
- ATIV X MT 1.5: 26.99 سے 27.49 لاکھ روپے
- ATIV X CVT 1.5: 28.59 سے 29.09 لاکھ روپے
یوں چار 1.3L ویرینٹس اور دو 1.5L ویرینٹس ہیں۔ مندرجہ بالا ساری قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں۔ یارِس کے تمام ویرینٹس متوقع طور پر پچھلے حصے میں ڈرم بریکس کے حامل ہوں گے۔ بہترین ویرینٹ ATIV X CVT 1.5 میں جدید فیچرز جیسا کہ پُش اسٹارٹ بٹن، کلائمٹ کنٹرول، ہِل اسسٹ کنٹرول، اسمارٹ انٹری اور ٹریکشن کنٹرول موجود ہوں گے۔
یہ فیچرز مارکیٹ میں دیگر گاڑیوں پر یارِس کو زبردست برتری دلائیں گے۔ یہ خصوصیات ان خریداروں کی توجہ حاصل کریں گی کہ جو جدید اور نئے فیچرز کی حامل سیڈان خریدنا چاہتے ہیں۔ نئی تصاویر دو رنگوں کے انٹیریئر، انفوٹینمنٹ سسٹم، الائے وِیلز، کشادہ ڈِگی، VVT-I انجن، کلائمٹ کنٹرول، DRLs اور پاور وِنڈوز کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہم 27 مارچ کو یارِس کے منظرِ عام پر آتے ہی اس کی خصوصیات کی مکمل فہرست پیش کریں گے۔
2020ء ٹویوٹا یارِس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آتے رہیے اور اپنے تبصرے نیچے پیش کیجیے۔ استعمال شدہ گاڑی خریدنے سے پاک ویلز انسپکشن سروس کا استعمال کیجیے۔