چیری ٹیگو 8 پرو کے فیچرز و دیگر خصوصیات
چیری ٹیگو 8 پرو کی کراچی میں رونمائی کے بعد اب آپ کیلئے گاڑی کے فیچرز و دیگر خصوصیات پیش ہیں۔ اس سے قبل ہم نے واضح کیا تھا کہ گندھارا نیسان لیمیٹڈ ٹیگو 8 لانچ کرے گا۔ تاہم، کمپنی نے ایک حیران کن اقدام اٹھاتے ہوئے گاڑی کا پرو ویرینٹ متعارف کروایا ہے جو کہ ایک اچھی اور بڑی خبر ہے۔
پیمائش
یہ گاڑی 4722 ملی میٹر لمبی، 1860 ملی میٹر چوڑی اور 1745 ملی میٹر اونچی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گاڑی سائز میں کافی بڑی ہے۔ دریں اثنا، اس کار کا وہیل بیس 2710 ملی میٹر جبکہ گراؤنڈ کلئیرنس 194 ملی میٹر ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
گاڑی میں 1600 سی سی GDi انجن دیا گیا ہے جو 194.4 ہارس پاور اور 290Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمشن اور فرنٹ ڈرائیو ٹرین دی گئی ہے۔ گاڑی میں تین ڈرائیونگ موڈز (نارمل، ایکو، سپورٹ) دئیے گئے ہیں۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی میں آٹومیٹک ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، LED ڈی آر ایل اور LED رئیر لیمپس سمیت پینورامک سن وف اور روف ریلز جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کراس اوور میں فرنٹ اور رئیر بون لیس وائپرز بھی نظر آتے ہیں۔
سائیڈ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں 18 انچ الائے ویلز اور 235/55/R18 کا ٹائر سائز نظر آتا ہے۔ گاڑی میں سپئیر ٹائر بھی دیا گیا ہے۔
انٹیرئیر
یہ ایک 7 سیٹر کراس اوور ایس یو وی ہے۔ گاڑی میں الیکٹرانک پاور سٹیرنگ اور میڈیا کنٹرولز بھی دئیے گئے ہیں جبکہ سپیڈومیٹر کا سائز 12.3 انچ ہے جو کہ فُل ٹی ایف ٹی ڈسپلے رکھتا ہے جبکہ HD سنٹرل کنٹرول سے آراستہ انفوٹینمنٹ سکرین کا سائز 10.25 انچ ہے۔
گاڑی میں کلائمیٹ کنٹرول اور رئیر اے سی وینٹس کے ساتھ ڈوئل زون اے سی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو یہاں 8 سپیکرز دیکھنے کو ملیں گے جبکہ انٹیرئیر بلیک اور براؤن رنگ میں پایا جاتا ہے جہاں فاکس لیدر سیٹس نظر آتی ہے۔
کمفرٹ
گاڑی میں بہت ست کمفرٹ آپشنز دئیے گئے ہیں جن میں 6 وے الیکٹرک ایڈجسٹیبل ڈرائیونگ اور پیسنجز سیٹس، صرف ڈرائیور کیلئے میمری سیٹ، فرنٹ اور پارکنگ سیٹ، کروز کنٹرول، سمارٹ کی، پش سٹارٹ، 360 ڈگری ایچ ڈی کیمرہ، ایموبلائزر اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔
سیفٹی
چیری ٹیگو 8 پرو میں 6 ائیر بیگز، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، اے بی ایس، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD) ،آٹومیٹک ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم (ADAS) سمیت الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP)، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول، (HAC)، اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول (HDC) جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔
یہ خصوصیات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ گاڑی آپ اور آپ کے خاندان کے لیے کافی محفوظ ہے۔