نئی 6 جنریشن ہنڈا سٹی کے فیچر و خصوصیات

0 1,954

نئی ہنڈا سٹی کی آج لانچنگ ہونے جا رہی ہے تو ایسے میں اس گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے جاننا انتہائی اہم ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس گاڑی کے 5 ویرینٹس سامنے آئیں گے جو کہ یہ ہوں گے:

1200cc Manual

1200cc S CVT

1500cc S CVT

1500cc AS Manual

1500cc Aspire S CVT

انجن اور ٹرانسمیشن:

ہںڈا سٹی کے تمام ویریںٹس میں SOHC i-VTec 4-Cylinder 16-Valves انجن دیا گیا ہے۔ گاڑی کے پہلے دو ویرینٹس میں 1199 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ 88 ہارس پاور اور 110Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دیگر تین ویرینٹس میں 1497 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ 118 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان میں سے دو ویرینٹس (1200cc & 1500cc) 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتے ہیں جبکہ دیگر تین ویرینٹس CVT ٹرانسمیشن رکھتے ہیں۔

ایکسٹیرئیر:

1500 سی سی مینوئل اور 1500 سی سی CVT ویرینٹ میں 15 انچ کے الائے ویلز جبکہ دیگر تین ویرینٹس میں 15 انچ کے سٹیل ویلز دئیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ سپئیر ٹائر کے طور پر 15 انچ کا ایک الائے وہیل بھی دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، پہلے تین ویرینٹس میں ٹرنک اوپنر کے ساتھ کی لیس انٹری کا فیچ دیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ویرینٹس میں (1500cc M/T & 1500 CVT) سمارٹ کی انٹری دی گئی ہے۔ تمام ویرینٹس میں DRLs کے ساتھ پریمیم ڈوول بیرل ہیلوجن ہیڈلائٹس جبکہ رئیر لائٹس ایڈوانسڈ Wrap-Aro رکھتی ہیں۔

انٹیرئیر:

ہنڈا سٹی 6 جنریشن کے پہلے تین ویرینٹس میں پش سٹارٹ، آٹو ائیر کنڈیشنر اور رئیر اے اسی وینٹس کا آپشن نہیں دیا گیا جبکہ دیگر دو ویرینٹس میں یہ فیچرز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ویرینٹس میں ڈرائیورسیٹ ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ آپشن کا فیچر موجود ہے۔ دوسری جانب ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مررز آٹو اور الیکٹرک بھی ہیں اور یہ فیچر پہلے دو ٹاپ ویرینٹس میں پایا جاتا ہے۔ تمام ویرینٹس میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپ الیکٹرونک پاور سٹیرنگ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں جو گاڑی کی ڈرائیو کو مزید پرسکون بناتے ہیں۔ پہلے تین ویرینٹس میں انفوٹینمنٹ کا سائز 7 انچ جبکہ دیگر دو کا سائز 9 انچ ہے۔

سیفٹی:

نئی ہںڈا سٹی کے تمام ویرینٹس میں ABS + EBD، Dual ائیر بیگز اور تیز رفتار لکے دوران آٹو ڈور لاک کے ساتھ ساتھ اگلے ٹائرز پر ڈِسک بریک اور پچھلے ٹائرز پر ڈرم بریکس جیسے فیچر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ صرف بیس ماڈل میں کروز کنٹرول نہیں دیا گیا جبکہ گزشتہ ماڈل میں یہ فیچر دیا گیا تھا۔

دیگر سیفٹی فیچرز میں بچوں کیلئے آئسو فکس سیٹس، ACE باڈی سٹرکچر، ECU Immobilizer، سکیورٹی الارم، ایمپیکٹ میٹیگیٹنگ ہیڈ سیٹا اور پیڈیسٹرین انجری میٹیگیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.