اپنا سفر محفوظ بنائیں، ٹائروں کے حوالے سے کچھ ٹپس

0 5,070

کچھ سال پہلے ملک میں دہشت گرد معصوم لوگوں کو ہدف بناتے تھے اور دھماکے کر رہے تھے، آج ملک میں کہیں زیادہ امن و امان ہے۔ اسی لیے مقامی ٹور ازم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی ملی ہے اور ایک سے دوسری جگہ کا سفر عام ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس آرٹیکل میں آپ کو ٹائروں کے حوالے سے کچھ سادہ ٹپس دیں گے کہ جن پر آپ کو کسی بھی لمبے سفر کے دوران عمل کرنا چاہیے۔ میں آپ کو یہ سب اس لیے بتا رہا ہوں کہ عام طور پر لوگ سفر کے دوران ٹائروں کی پروا نہیں کرتے، جو ٹھیک نہیں ہے۔ 

سب سے پہلے آتا ہے ٹائر کا ایئر پریشر۔ سفر پر جانے سے پہلے ہمیشہ ایئر پریشر چیک کریں۔ ٹائر میں ایئر پریشر کا مناسب حد تک نہ ہونا خطرناک ہوتا ہے، نہ صرف یہ سیفٹی پر کمپرومائز کرنا ہے بلکہ یہ فیول اکانمی کو بھی خراب کرتا ہے۔ اگر ٹائروں میں ایئر پریشر مناسب حد تک نہ ہو تو کار کی ہینڈلنگ بھی مشکل ہو جاتی ہے۔ سب سے اہم یہ کہ اگر کار بغیر رکے لمبا سفر کر رہی ہو تو ٹائروں کا ٹمپریچر بھی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، اس لیے وقتاً فوقتاً ٹائر پریشر ضرور چیک کرتے رہیں۔ مینوفیکچرر کی جانب سے جتنا ایئر پریشر recommend کیا جائے، اس سے تھوڑی سی کم ہوا بھریں۔

tire_pressure_monitor

Tire pressure check 2

tyre pressure sticker

دوسری بات یہ کہ کبھی اسپیئر ٹائر ساتھ رکھنا نہ بھولیں کیونکہ آپ کو سفر کے دوران اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سفر شروع کرنے سے پہلے ٹائروں کو ہمیشہ بائيں سے دائیں اور آگے سے پیچھے کر دیں۔ چاروں ٹائر ایک طرح نہیں گھستے اور اگر آپ انہیں rotate کرتے رہیں تو یہ بالکل برابر گھسیں گے اور سفر پر زیادہ چلیں گے۔

spare-tire-vs-full-size

اس کے علاوہ اگر آپ کسی ٹھنڈے مقام کا سفر کر رہے ہیں یا جہاں برف باری ہو سکتی ہے تو ہمیشہ سردیوں والے ٹائرز استعمال کریں، وہ آپ کو زیادہ stability اور کنٹرول دیں گے۔

tyre-in-snow

ٹائر ٹریڈ (tread) بھی ایسی چیز ہے جو آپ کو سفر پر جانے سے پہلے دیکھنی چاہیے؛ اگر یہ 3 ملی میٹر سے کم ہو تو ٹائر بدلنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ نئے ٹائر کی ٹریڈ گہرائی تقریباً 8 ملی میٹر ہوتی ہے۔ جن علاقوں میں زیادہ بارش ہوتی ہے وہاں ٹریڈ بہت اہمیت رکھتی ہے – اگر ٹریڈ اچھی ہو تو ایسے علاقوں میں ٹائر اچھی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائروں کی کنڈیشن بھی دیکھ لیں، ایسے ٹائرز استعمال نہ کریں کہ جن میں کئی مرتبہ پنکچر ہوئے ہوں کیونکہ اس سے آپ کو لمبے سفر میں بڑی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔

tire-tread

آخر بات، نکلنے سے پہلے ہمیشہ ٹائروں کی وِیل بیلنسنگ کروائیں۔ اس سے آپ کو بغیر کسی پریشانی کے ایک آرام دہ سفر ملے گا۔ اگر آپ نہیں کرواتے تو گاڑی سفر میں wobble کر سکتی ہے اور آپ کو ایسا لگے گا کہ آپ کار میں نہیں بلکہ کسی نمک دانی میں بیٹھے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ اس چیز کو ذہن میں رکھیں۔

wheel-balancing

wheel-balancing

ایک محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے ٹائروں کے حوالے سے ان ٹپس کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ اپنی رائے نیجے کمنٹس میں پیش کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.