گلوری آن وِیلز: ٹیسٹ ڈرائیو شو جاری!

0 1,078

گلوری آن ویلز شو جاری ہے، اور پاکستانی DFSK SUVs کے جوش کا بھرپور تجربہ اٹھا رہے ہیں۔ 21 دن طویل ایونٹ گزشتہ ہفتے 18 فروری کو کراچی میں شروع ہوا تھا۔ اب تک دو گلوری 580 پرو اور ایک گلوری 580 چھ بڑے شہروں میں آ چکی ہیں اور عوام کو ٹیسٹ ڈرائیو دے چکی ہیں۔ 13 دن ابھی باقی ہیں اور 9 مزید شہر بھی!

گلوری SUVs کے پیرنٹ برانڈ DFSK نے اس ٹیسٹ ڈرائیو ایونٹ کی میزبانی کے لیے پاک ویلز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ الحمد للہ اب تک اس ایونٹ کو عوام کی جانب سے زبردست رسپانس ملا ہے۔ ہر شہر میں ہزاروں افراد نے DFSK کے اس “گلوریئس” شو میں شرکت کی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں کامیاب شوز کے بعد گلوری SUVs اب ساہیوال کی جانب رواں ہیں، جو گلوری آن ویلز شیڈول کا اگلا شہر ہے۔

Glory on Wheels Event Schedule

“گلوری آن ویلز” کا حصہ بنیں

سینکڑوں پاکستانی اب تک پریمیم گلوری SUVs کا لطف اٹھا چکے ہیں اور انہیں یہ گاڑی بہت پسند آئی ہے۔ آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں، کچھ اس طرح سے:

پہلا قدم: گلوری آن ویلز شیڈول میں اپنا شہر (یا قریبی ترین شہر) دیکھیں اور کیلنڈر پر اس دن کو نوٹ کر لیں۔

دوسرا قدم: اپنا قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس تیار رکھیں۔

تیسرا قدم: پاک ویلز کے فیس بک پیج کو فالو کریں تاکہ آپ کو ایونٹ کی جگہ کے بارے میں پتہ چل سکے۔

چوتھا قدم: صبح 11:30 سے شام 5:30 کے درمیان ایونٹ میں شامل ہوں اور اپنی پسندیدہ گلوری SUVs کی ٹیسٹ ڈرائیو کا لطف اٹھائیں۔

اپنے شہر میں پریمیم SUVs کی طاقت اور جوش کا احساس پانے کا یہ موقع ضائع نہ کریں۔ گلوری فن میں شامل ہو جائیں، ہم آپ کا انتظار کریں گے!

‏DFSK اور پاک ویلز چھ شہروں میں جوائن کرنے والے تمام افراد کی شرکت اور ان کے فیڈبیک کو سراہتا ہے۔ گلوری آن ویلز کو کامیاب بنانے پر آپ کا شکریہ۔ جلد آپ سے ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، اسلام آباد اور پشاور میں ملاقات ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.